مہر و مہ نے میرے آقا ! بات مانی آپ کی

یعنی ہے ارض و سما پر حُکمرانی آپ کی

دیکھ کر ان کے مراتب حیرتی قدسی تھے، جب

کی شبِ معراج رب نے میزبانی آپ کی

ششدر و حیران سائنس ہے شبِ معراج پر

دم بخود ہے دیکھ کر یہ لامکانی آپ کی

واہ غارِ ثور ،غارِ نور سے روضے تلک

دیکھتے تھے حیرتوں سے ہر نشانی آپ کی

کیا کریں ، کیسے گزاریں ، زندگی اپنی یہاں ؟

ہے نصابِ زندگانی ، زندگانی آپ کی

ہر جگہ توحید کا اعلان بھی، قل ،سے ہوا

پہنچا ہے پیغامِ حق گویا زبانی آپ کی

وادیٔ بطحا سے ’’اَو اَدنیٰ‘‘ تلک ، میرے کریم

ہر زباں پر ، ہر جگہ ہے ، بس کہانی آپ کی

دُشمنوں کے واسطے بھی کی دُعائیں آپ نے

گھر دلوں میں کر گئی شیریں زبانی آپ کی

از زمیں تا آسماں بلکہ ورائے آسماں

دہر کی ہر چیز آقا ! ہے دِوانی آپ کی

حیدرؓ و حَسنینؓ و زہراؓ سے محبت ، حِرزِ جاں

کیونکہ الفت آل سے ہے ، شادمانی آپ کی

میں تہی دامن ، نکمّا، بے ہنر ، پھر بھی شہا !

آپ نے در پر بلایا ، مہربانی آپ کی

آپ کے نوکر کے لب پر ہے دُعا ہر دم یہی

وقتِ آخر ہو زباں پر نعت خوانی آپ کی

سُرخرو دونوں جہاں میں ہو گیا ہے وہ جلیل

خوش مُقدر ہے کہ جس نے بات مانی آپ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]