کلام حق کی وضاحت حدیث ختم رسل!

کلام حق کی وضاحت حدیث ختم رسل

چراغِ راہِ شریعت حدیث ختم رسل

حسین طرز تکلم ، دھنک دھنک جملے

عروج رنگ فصاحت حدیث ختم رسل

حبیب رب جہاں کا کلام جاں پرور

زبان پاک کی نکہت حدیث ختمر رسل

ہجوم دولت و زر میں قناعتوں کا بھرم

حروف فقر کی عظمت حدیث ختم رسل

عداوتوں کے خرنگوں کے زخم کا تریاق

پیام صلح و اخوت حدیث ختم رسل

ہوائے جنت طیبہ ، شمیم خلد حرم

بہار گلشن امت حدیث ختم رسل

جہانِ کذب کی تیرہ فضا میں ہے راسخ

فروغ شمع حقیقت حدیث ختم رسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]