گناہوں نے ہمیں اتنا ہے مارا یارسول اللہ
نہیں جز آپ کے کوئی سہارا یارسول اللہ
کٹھن حالات ہیں آتا نہیں ہے پوچھنے کوئی
رہائی ہو غموں سے اب خدارا یارسول اللہ
بھنور کا سامنا ہے ڈگمگانے والی کشتی کو
یہ ناؤ ڈھونڈتی ہے اب کنارا یارسول اللہ
ہمارے چار جانب ہے اندھیری رات کا منظر
نہیں آتا نظر کوئی سہارا یارسول اللہ
خدارا اپنے ازہرؔ پر نگاہِ لطف فرمائیں
مداوا جان کر اس نے پکارا یارسول اللہ