ہم کو جو اہل بیت کی مدحت کا شوق ہے
دنیا میں باغبانی جنت کا شوق ہے
ذکر علی سے روحوں کی تطہیر بھی کریں
جن کو فقط بدن کی طہارت کا شوق ہے
میثم ثنا کے شوق میں پہنچے ہیں دار پر
یہ شوق بھی عجیب قیامت کا شوق ہے
عشق علی نے کر دیا یوں ہم کو بے نیاز
دوزخ کا ڈر ہے اور نہ جنت کا شوق ہے