یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو

رحمتِ عالم جنابِ مصطفٰے کا ساتھ ہو

یا الہی ہے یہی دن رات میری التجا

روزِ محشر شافعِ روزِ جزا کا ساتھ ہو

یا الہی جب قریبِ نیزہ آئے آفتاب

اس سزاوارِ خطابِ والضحٰے کا ساتھ ہو

یا الہی حشر میں نیچے لوائے حمد کے

سیدِ سادات فخرِ انبیا کا ساتھ ہو

یا الہی پُل کے اوپر بھی بہ ہنگامِ گزر

دستگیرِ بے کساں اس پیشوا کا ساتھ ہو

یا الہی جب عمل میزان میں تلنے لگیں

سید ثقلین و ختم الانبیاء کا ساتھ ہو

یا الہی جب قیامت میں صفیں بننے لگیں

اہلِ بیتِ مجتبٰے آلِ عبا کا ساتھ ہو

یا الہی شغلِ نعتِ مصطفائی میں رہوں

جسم و جاں میں جب تلک میرے وفا کا ساتھ ہو

بعد مرنے کے بھی ہے کافؔی کی یہ یارب دعا

دفترِ اشعارِ نعتِ مصطفٰے کا ساتھ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]