ہر جذبہ ایماں ہمہ تن جانِ مدینہ

واللہ مرا دل ہے کہ ارمانِ مدینہ

کیا لطف اُٹھائیں گی وہ ّجنت کے چمن کا

جو آنکھیں ہیں محو چمنستانِ مدینہ

کعبے کی زیارت کا شرف فرضِ یقینی

ایماں کی مگر روح ہے ارمانِ مدینہ

اے تشنہ لبو! حشر کی پیاس آج بجھا لو

موجوں میں ہے کوثر کی دبستانِ مدینہ

ہر سانس صلوٰۃ اور سلام اہلِ یقیں کو

جیسے کوئی ہر وقت ہو مہمانِ مدینہ

وہ ذوق ، نہ وہ شوق نہ وہ علم نہ وہ فکر

کس طرح ہوں میں پیر و حسّانِ مدینہ

لاریب مدینہ ہے دل و جانِ دو عالم

اور کرب و بلا کیا ہے دل و جانِ مدینہ

پڑھتے ہیں صبیح ! اہل نظر مدحتِ کعبہ

اشعار جو پڑھتا ہوں میں در شانِ مدینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]