اِس خانۂِ ظلمت کو اجالا ہو میسّر

’’ سینے کو مِرے نقشِ کفِ پا ہو میسّر ‘‘

ممکن ہے کہ پھر لوح کا لکّھا بھی میں دیکھوں

گر خاکِ درِ شاہ کا سرمہ ہو میسّر

ہو جائے اگر ساقیِٔ کوثر کی نوازش

قطرے کو نہ کیوں وسعتِ دریا ہو میسّر ؟

کیا چیز چھپی ہے مِرے اُمّی لقبی سے ؟

رحمان سے جس ذات کو پڑھنا ہو میسّر

اِک حکمتِ معراج ، کہ تھی عرش کو حسرت

اُن کے قدمِ ناز کا بوسہ ہو میسّر

گر شقِّ قمر ان سے ہو کیا اِس میں تعجب ؟

جب چاند کا بچپن میں کھلونا ہو میسّر

اَمثالِ زلیخا تو چُھری دل پہ چلا دیں

سرکار ! اگر جلوہ تمہارا ہو میسّر

حسنین میں پیغمبری انداز نہ کیوں ہوں ؟

محبوب محمد جنہیں نانا ہو میسّر

ہوتا ہے جو ، وہ اصل میں ہوتا ہی نہیں ہے

ہوتا ہے وہی ، جس کو نہ ہونا ہو میسر

کہتے ہیں اسے مشک کا گھر اہلِ مدینہ

جس گھر کو مِرے گل کا پسینہ ہو میسّر

چوموں گا قدم اس کے میں اور لوں گا بلایں

گر کوچۂِ محبوب کا کتّا ہو میسّر

کانٹا نہ چبھے حکم عدولی کا کوئی بھی

یوں مجھ کو رہِ نعت پہ چلنا ہو میسّر

در پر جو میں آؤں تو نکل جائے وہیں دم

سونے پہ مجھے پھر تو سہاگہ ہو میسّر

ہے دفن یہاں ایک سگِ درگہِ احمد

تُربت کو مِری کاش یہ کتبہ ہو میسّر

کر پائے کوئی بال بھی بیکا تِرا کیسے ؟

جب رب سے تجھے عہدِ ” کَفَینا ” ہو میسّر

پِھر کون کرے پست تِری شان ؟ تجھے جب

اللّٰہ کی جانب سے رَفَعنا ہو میسّر

پھر کیوں نہ معظمؔ سے گنہگار ہوں مغفور ؟

جب آپ کو ” یُعطیکَ فَتَرضیٰ ” ہو میسّر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]