بہ حکمِ رب کریں گے مدحتِ سرکار جنت میں

سنیں گے بر سرِ منبر شہِ ابرار جنت میں

اگر ہو لب کشائی کی اجازت مرحمت ہم کو

کریں گے یا رسول اللہ کی تکرار جنت میں

عمر بائیں طرف بیٹھے ہوں پہلوئے لطافت میں

اگر دائیں طرف بیٹھے ہوں یارِ غار جنت میں

وہیں عثمان ذوالنورین بھی تشریف فرما ہوں

وہیں جلوہ فگن ہوں حیدرِ کرار جنت میں

اِدھر حسنین بیٹھے دیکھتے ہوں اپنے نانا کو

اُدھر بیٹھے ہوئے ہوں ساجدِ بیمار جنت میں

پسِ پردہ نشستیں امہات المومنیں کی ہوں

وہیں ہوں دخترانِ واقفِ اسرار جنت میں

صفوں میں سامنے بیٹھے ہوں سارے شاعرِ مدحت

پڑھیں سب باری باری نعتیہ اشعار جنت میں

کبھی حسان کے ہونٹوں پہ ہوں اشعار مدحت کے

کبھی ہو کعب کا حرفِ ثنا ضو بار جنت میں

کبھی بوصیری کو بردہ سنانے کو کہا جائے

کبھی سعدی کھڑے ہوں بوستاں بردار جنت میں

کبھی مدحت کناں ہوں حافظ و جامی سرِ محفل

کبھی ٹھہرے ہوں خسرو داد کے حق دار جنت میں

کبھی ہوں اعلیٰ حضرت کے حسیں اشعار جلوہ گر

کبھی ہوں محوِ مدحت حضرتِ عطار جنت میں

کبھی مظہر کبھی تائب کبھی رائے پُری آئیں

ریاضِ معتبر کو ہم سنیں دو بار جنت میں

صبیح و سرور و جرال پڑھتے ہوں ترنم سے

سمیعہ ناز کے اشعار ہوں دَمدار جنت میں

کبھی بہزاد ناعت ہوں کبھی شہزاد احمد ہوں

کرے ثاقب بھی ذکرِ گیسوئے خمدار جنت میں

کبھی خالد کبھی عارف کبھی صادق کبھی واجد

کبھی عبدالغنی تائب کریں اظہار جنت میں

کبھی میسور سے فاضل میاں محظوظ فرمائیں

سنیں مقصود کے بھی نعتیہ شہکار جنت میں

کبھی عرفی کبھی واحد کبھی نوری کبھی افضل

کبھی الیاس بابر کی سنیں چہکار جنت میں

حزیں، تابش، حسین امجد بکھیریں پھول مدحت کے

کریں خورشید مرزا نعت سے سرشار جنت میں

قمر، خیرِ کثیر، احمد رضا خدامِ محفل ہوں

نقابت راجا کوثر کا ہو کاروبار جنت میں

الہٰی! میرے سب احباب کو رتبے عطا کرنا

سبھی ، نعت آشنا ، ہوں صاحبِ دستار جنت میں

بھلے ہو جوتیوں میں، ہو وہیں اشفاق ناعت بھی

پکارا جائے کہہ کر شاعرِ دربار جنت میں

دعائیہ غزلِ مسلسل :تازہ کلام ایک خوبصورت خواہش اور ایک دعا ہے میں نے اس

دعا میں چند مشاہیر نعت گو شعراء کے ساتھ اپنے کچھ احباب کو بھی شامل کیا ہے

اور چاہتا ہوں کہ اس میں مزید دوستوں کو شامل کر سکوں ملاحظہ فرمائیں اور دعا بھی

فرمائیں جن احباب کے اسمائے گرامی شاملِ کلام نہیں ہو سکے سرکار ان کو دہرا نوازیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]