تیرے در پہ کریم حاضر ہوں
اے غفور الرحیم حاضر ہوں
بوجھ عصیاں اگرچہ بھاری ہے
تیری رحمت عظیم حاضر ہوں
صدقے آقا کے بخش دے مجھ کو
ہو پشیماں رجیم حاضر ہوں
مغفرت کا عطا ہو پروانہ
خندہ زن ہیں غنیم حاضر ہوں
وارثیؔ اپنی مغفرت کے لیے
کر کے عزم صمیم حاضر ہوں
معلیٰ
اے غفور الرحیم حاضر ہوں
بوجھ عصیاں اگرچہ بھاری ہے
تیری رحمت عظیم حاضر ہوں
صدقے آقا کے بخش دے مجھ کو
ہو پشیماں رجیم حاضر ہوں
مغفرت کا عطا ہو پروانہ
خندہ زن ہیں غنیم حاضر ہوں
وارثیؔ اپنی مغفرت کے لیے
کر کے عزم صمیم حاضر ہوں