حکم ہے عالَم کو دیوانے کا دیوانہ رہے

ان سے جو بیگانہ ہے ، یہ اس سے بیگانہ رہے

’’ اِنَّمَا یَعمُر ‘‘ کا جلوہ یوں حسینانہ رہے

‘‘ مسجدیں آباد ہوں ، ویران بت خانہ رہے ‘‘

حکمِ ربیّ ہے یہاں ” لاَ تَرفَعُو اَصوَاتَکُم”

روضۂِ شہ پر تنفُّس بھی عدیمانہ رہے

میں سمجھتا ہوں کہ عجز و انکساری نعت ہے

حرف ورنہ کب محیطِ وصفِ جانانہ رہے

سیِّد الاصناف کے قد کے تعیُّن کے لیے

اے ثنا گو ! طرزِ نعتِ شہ ادیبانہ رہے

عبد دیگر عبدہٗ چیزے دگر  ایں جائے غور

منتظِر ہے یہ ، وہ محوِ دیدِ خاصانہ رہے

ماسوائے جان و دل کچھ پاس مفلس کے نہیں

کاش مقبولِ سگِ دربار نذرانہ رہے

فوج شہرِ نور سے آ جائے گی بہرِ مدد

شامِ غم کو چاہیے ہم سے بعیدانہ رہے

مدحتِ جانِ سخن سے حرف کو دیجے بقا !

حاصلِ گفتار کی یادوں سے یارانہ رہے

مصحفِ رخ کی تلاوت کو طہارت کے لیے

گردِ چشمِ شوق چھوٹا سا وضو خانہ رہے

اوّلاً تو گنبدِ اَخضر کے سائے میں مروں

ورنہ کم از کم مِری تربت بقیعانہ رہے

اے معظمؔ ! دولتِ حرفِ ثنا سے ہیں غنی

کیوں نہ اپنے پاس پھر جنّت کا بیعانہ رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]