خدا کا، عشق محبوبِ خدا کا

ہے محکم آسرا مجھ بے نوا کا

خدا کی حمد گونجے ہر زماں میں

رہے شہرہ درودوں کی صدا کا

مری سرکار ہیں خیرِ مجسم

حوالہ امن کا، صدق و صفا کا

زمانے آپ سے ہیں فیض پاتے

ہے چرچا آپ کے جود و سخا کا

وہی جو رحمۃ اللعالمیں ہیں

وہ دیں مژدہ مریضوں کو شفا کا

میں اُن کی دید کے قابل کہاں ہوں

مجھے کافی ہے نقشہ، نقشِ پا کا

خداوندا ظفرؔ کی لاج رکھنا

بھرم رکھنا، غلامِ مصطفیٰ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]