خلفائے راشدین

مجسم استقامت ، عزم پیکر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

سراپا حریت ، جرات سراسر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

یہ ہیں دیوانہِ فخرِنبوت ، یہ ہیں پروانہ شمع رسالت

قتیل عشوہ محبوبِ داور ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

تقدس کا جہاں ، تقوی کا عالم ، معظم محترم اکرم مکّرم

رفیع و برتر و اعلی موقّر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

مہِ رحمت کی رخشندہ شعاعیں ، شہ خوباں کی تابندہ ادائیں

طلوع صبح کا شاداب منظر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

نہ حالاتِ مخالف کی شکایت ، نہ لب پہ گردشِ دوراں کا شکوہ

بہرعالم رضاے حق کے خوگر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

جہاد فی سبیل اللہ مشرب ، اشدّءُ علی الکفار مسلک

متاع کارزار و شانِ لشکر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

امیر حلقہ شریعت ، امامِ محفل اہلِ تصوف

حقیقت آشنا حق مست اطہر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

محبت کی فضائے روح پرور ، سکونِ خاطرِ ناشاد و مضطر

کرم کی موج شفقت کا سمندر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

فہیم و عاقل و دانا مدبر ، وسیع الظرف نکتہ داں مفکر

مقنن ، عدل گستر ، رحم پرور ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

ان ہی سے دہر میں اسلام چمکا ، خدائی میں خدا کا نام چمکا

یہ ہیں عارف خدا آگاہ و اطہر ، ابوبکر و عمر عثمان و حیدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا

مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا بادلوں سے کہیں رکتی ہے کڑکتی بجلی ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اٹھتا ہے تو تیغا تیرا عکس کا دیکھ کے منہ اور بپھر جاتا ہے چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا کوہ سر مکھ ہو تو اک وار میں دو پر کالے ہاتھ پڑتا […]

بندہ قادر کا بھی، قادر بھی ہے عبد القادر

سرِ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبد القادر مفتیِ شرع بھی ہے قاضیِ ملت بھی ہے علمِ اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے مہرِ عرفاں کا منور بھی ہے عبد القادر قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے مرکزِ دائرہ سرّ بھی ہے عبد […]