دنیا ہے اجالوں کے اندھیروں میں گرفتار

دانش کے دعاوی میں جہالت کی ہے چہکار

تہذیبِ نوی رکھتی ہے آپ اپنے ہی آزار

وحشت سےتعصب سے عداوت سے ہے بیمار

ہر چیز چمکتی ہوئی بِک جاتی ہے لیکن

سونے کی طرح لیتے ہیں مٹی بھی خریدار

ابلیس نے دہکائی ہے یہ آتشِ نفرت

ابلیس کا حربہ ہے یہ آزادئ اظہار

دبتا ہو جہاں جس سے بھی حق اور کسی کا

آزادئ اظہار ہے بربادیٔ افکار

افسوس کہ اس ذات کی کرتے ہیں اہانت

جو اپنے پرائے پہ ہمیشہ ہے کرم بار

مغرب کے سیہ کار و سیہ بخت ، شریرو

وہ محسنِ انساں تو ہیں ہر ایک کے غم خوار

ان جیسا ہوا کوئی نہ ہو گا کبھی رہبر

تصویرِ کرم ان کا ہے ہر صاحبِ کردار

تم اپنے رویّوں کو جو تولو کبھی خود ہی

شرم آئے تمھیں دیکھ کے مٹتی ہوئی اقدار

روکے سے نہ اب غرب میں اسلام رکے گا

یہ شر کی ہوائیں ہیں کسی خیر کے آثار

آفاق پہ مغرب کے بھی اب ہو ں گے اجالے

وہ دیکھو محمد کے ابھرتے ہوئے انوار

گونجیں گے یہاں اسمِ محمد کے ترانے

ہونے کو ضمیر آج ہے انسان کا بیدار

ـ

کرتے ہیں بپا فتنے جو افرنگ کے ساحر

لازم ہے کہ مومن بھی ہوں اب خواب سے ہشیار

پڑھتے ہیں قصیدے جو سدا عشقِ نبی کے

اب وقت ہے ڈھل جائیں اسی عشق میں کردار

سینے ہوں محمد کی محبت کے خزینے

اعمال ہوں سب سیرتِ انور سے ضیا بار

ہر قریہ میں پھیلائیے اس نام کی خوشبو

ہر کوچۂ نفرت میں کھلیں پیار کے گلزار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]