شہیدِ اعظم

حسینؓ حرفِ صداقت کی انتہا تم ہو

خد اکو ناز ہے جس پر ، وہ بے نوا تم ہو

حسینؓ عظمتِ انساں کے خواب کی تعبیر

حسینؓ ہمت و جرأت کی بولتی تصویر

حسینؓ جذبۂ ایمان و آگہی کا امیں

کمالِ صبر و رضا ، منتہائے صدق و یقیں

حسینؓ دشتِ بلا خیز میں تنِ تنہا

بھری بہار لُٹا کر بھی سجدہ ریز رہا

حیات و موت سے بیگانہ ایک فردِ عظیم

ادھر تو ایک مسافر ، اُدھر ہزار غنیم

شہیدِ شوق ترے ریزہ ریزہ تن کی قسم

پلک پلک ہے زمانے کی ، تیرے غم سے نم

تری شہادتِ عظمیٰ پہ آج بھی حیراں

خرد کے نشے میں ڈوبا ہوا جدید انساں

فناؔ کی راہ میں تجھ کو ملی حیاتِ دوام

قبول ہو مرے فن ، میری شاعری کا سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]