عقل تحیر میں ہے، گم ہیں ہوش و خرد محبوبِ احد

جانتا ہوں میں پیشِ مدینہ اپنی حد، محبوبِ احد

کہتے نہیں کچھ آپ خدا کی مرضی اگر نہ شامل ہو

اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی اس کی سند محبوبِ احد

آپ ہیں نورِ ذاتِ الٰہی مالکِ کُل ، مختار بھی ہیں

اس میں نہیں ابہام نہ کوئی رد و کد ،محبوبِ احد

چاند، ستارے، سورج اس کے تابع ہیں تو روشن ہیں

گنبدِ خضرٰی سے ہی انہیں جاری ہے رسد محبوبِ احد

اس فانی دنیا میں بھی، پھر قبر میں بھی محشر میں بھی

ہر مشکل میں مانگتا ہوں تجھ سے ہی مدد محبوبِ احد

چومتے ہیں دو بار مرے لب نامِ محمد لیتا ہوں

جھومتا ہوں جب آتا ہے اک میم پہ شد محبوبِ احد

ظاہر میں ہے ایک چٹائی اور ترا سادہ کھانا

اصل میں عرشِ اعظم ہے تیری مسند محبوبِ احد

روزِ جزا سب ساتھ پڑھیں گے صَلِّ علٰی بس صَلِّ علٰی

آپ کی جب ہونے والی ہو گی آمد محبوبِ احد

تشنہ نگاہی کو بردوں کی کافی و وافی ہے شاہا

آپ کا طیبہ آپ کا وہ نوری گنبد محبوبِ احد

آپ کی نعت کے صدقے اور مدحت کی برکت سے آقا

بڑھتا ہے مجھ ایسے نکمّے کا بھی قد محبوبِ احد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]