قتیلِ تیغِ فنا ! جادۂ بقا کو ڈھونڈ

برائے خیر ، محمد کے نقشِ پا کو ڈھونڈ

کریم رکھتے نہیں ہیں ثنا کو تا بہ طلَب

ورائے عرضِ طلب گوہرِ عطا کو ڈھونڈ

میانِ حشر شفاعت کی موجِ دل افزا

خطا سرشت کی لے گی ہر اِک خطا کو ڈھونڈ

فصیلِ فہم سے بالا رضا کی منزل ہے

ازل ، ابد کے میاں نقشِ کربلا کو دھونڈ

تری نظر کو ورا الوریٰ سے کیا نسبت

چراغِ حبِ نبی سے رہِ خُدا کو ڈھونڈ

صبا کے ہاتھ نہ بھیجا پیامِ اذنِ سفر

سخی نے خود ہی لیا دستِ نار سا کو ڈھونڈ

درونِ نعت ہی وا ہے لقا کا در مقصودؔ

میانِ عرضِ ثنا نازِ مدعا کو ڈھونڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]