مری حیات کو سرکار کا سہارا ہے
مدد ملی ہے مجھے ان کو جب پکارا ہے
بہت بلند مرے بخت کا ستارا ہے
ہر اک بلندی پہ قادر نبی ہمارا ہے
فلک کے چاند نے بٹ کر ہمیں بتایا ہے
حبیبِ رب نے ہی مجھ کو کیا اشارا ہے
بہت حسین بنائی ہے رب نے یہ دنیا
ہمیں جو بھائے وہ طیبہ ہی کا نظارا ہے
ملی ہے جس کو مدینے کی حاضری زاہدؔ
مرے حضور نے بے شک اسے پکارا ہے