مرے خدا مجھے وہ طرز خوشنوائی دے

کہ روم روم سے مدح نبی سنائی دے

اسی جوار کرم میں مجھے بھی رہنا ہے

جہاں سے روضۂ خیرالوریٰ دکھائی دے

نبی کے اسوۂ کامل پہ کاربند رہوں

نبی کے نقش کف پا کی رہنمائی دے

متاعِ جاہ و حشم کی نہیں طلب مجھ کو

دیار سرور کونین کی گدائی دے

یہ سر تو خم ہے تری بارگاہِ عظمت میں

دل و نگاہ کو بھی شوقِ جبہ سائی دے

سکوتِ شب میں جو تجھ کو صدائیں دیتے ہیں

رفیق اُن کا بنا اُن کی ہم نوائی دے

نفس نفس تری یادوں کا سلسلہ پاؤں

قدم قدم ترا جلوہ مجھے دکھائی دے

مرے حسین کی بے لوث زندگی کے طفیل

مرے خدا مجھے توفیق بے ریائی دے

نصیب ہو تری امداد نورؔ کو یارب

ترے حبیب کی جس وقت بھی دہائی دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]