پوری امت میں ذیشان صدیق ہیں

منقبت شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
یار غار مصطفیٰ، پاسدار صداقت، تاجدار امامت، فخر انسانیت، خلیفۂ اول، افضل البشر بعد الانبیاء، امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

پوری امت میں ذیشان صدیق ہیں

باغ جنت کے مہمان صدیق ہیں

جن کا رتبہ ہے ذیشان صدیق ہیں

جن کا دیں پہ ہے احسان صدیق ہے

بعد نبیوں کے جنکو بزرگی ملی

اللہ اللہ وہ انسان صدیق ہیں

دین احمد کو ان سے بقا ہے ملی

دین اسلام کی شان صدیق ہیں

میرے آقا کے پہلے خلیفہ ہیں وہ

ساری امت کے سلطان صدیق ہیں

سارے اصحاب میں سب سے اعلی ہیں وہ

سارے اصحاب کی شان صدیق ہیں

جس کی خوشبو سے مہکی گلی عشق کی

"عشق کا وہ گلستان صدیق ہیں ”

رب تعالیٰ کو پیاری ہے ان کی ادا

یعنی محبوب رحمان صدیق ہیں

وہ مدینہ ہو مکہ کہ ہو غار ثور

ساتھ آقا کے ہر آن صدیق ہیں

میرے حامی ہیں آقا ہیں یاور ہیں وہ

میرے مولا مری جان صدیق ہیں

راہ حق سے پھرے کیسے شاہد بھلا

جبکہ اس کے نگہبان صدیق ہیں

میں ہوں شاہد گدا پیارے صدیق کا

ہر جگہ میری پہچان صدیق ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا

مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا بادلوں سے کہیں رکتی ہے کڑکتی بجلی ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اٹھتا ہے تو تیغا تیرا عکس کا دیکھ کے منہ اور بپھر جاتا ہے چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا کوہ سر مکھ ہو تو اک وار میں دو پر کالے ہاتھ پڑتا […]

بندہ قادر کا بھی، قادر بھی ہے عبد القادر

سرِ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبد القادر مفتیِ شرع بھی ہے قاضیِ ملت بھی ہے علمِ اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے مہرِ عرفاں کا منور بھی ہے عبد القادر قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے مرکزِ دائرہ سرّ بھی ہے عبد […]