ایک برقی رو لہکتی ہے مرے احساس میں

جلوہ فرما تو ہے میرے پردۂ انفاس میں کیوں نہ مل جائے اُسے لَا تَقْنَطُوْا کی پھر نوید جب اُتر آئے کرم تیرا نگاہِ یاس میں کیوں نہ بن جائے ہماری زندگی بھی اِک مثال یاد تجھ کو گر رکھیں خُوش حالی و افلاس میں تو ہویدا ہے اگر عُسرت زدوں کی آہ سے بس […]

حمدِ بے حد ہے سزاوارِ خدائے دو جہاں

جس کا ذکرِ پاک ہے وجہِ قرارِ قلب و جاں انضباطِ کائنات اِک حرفِ کُن سے کر دیا انبساط و غم کا خالق کون ہے اس کے سوا آگ کو حدّت عطا کی ہے ، روانی آب کو پھول کو رنگت تو نزہت گلشنِ شاداب کو اُس کے جلووں کا ہے مظہر یہ جہانِ کن […]

رواں ہے کاروانِ رنگ و بُو سرکار کے دم سے

دو عالم کی رگوں میں ہے لہو سرکار کے دم سے من و تو کی ہے گنجائش کہاں، سب کچھ اُنھی سے ہے کہ میں سرکار کے دم سے ہوں، تو سرکار کے دم سے مرے آئینہِ دل میں ہے عکسِ ذات ضو افگن میں ہوں ہر دم خدا کے رُوبرُو سرکار کے دم سے […]

آرزوئے دید میں آخر اثر اتنا تو ہو

وادیٔ بطحا میں جا پہنچے بشر ، اتنا تو ہو سرنِگوں ہوں اُن کے آگے کج کلاہانِ جہاں شاہ دیں کے خادموں کا کرّوفر اتنا تو ہو ذکرِ آقا میں خیال آئے جُونہی اعمال کا آستیں اشکِ ندامت سے ہو تر ، اتنا تو ہو نزع کی حالت میں میرے لب پہ ہو نامِ حضور […]

جس کی نظروں میں زرِ پائے پیمبر چمکے

سامنے اُس کے نہ گنجینۂ گوہر چمکے بخت ذرّے کے جو یاور ہوں ، عرب تک پہنچے خاکِ طیبہ سے لگے، مہر سے بڑھ کر چمکے رُوبُرو گنبدِ خَضرا کے پہنچ جاؤں اگر مجھ زیاں کار کا بھی نقشِ مقدّر چمکے ذہن میں دشتِ مدینہ کا تصوّر آیا پُھول اُلفت کے مِری شاخِ نظر پر […]

لب پہ ہے ذکر آپ کا با چشمِ نم شاہِ امم

آپ کا شاعر ہے محتاجِ کرم شاہِ امم میری نظروں میں شہنشاہانِ عالم ہیچ ہیں آپ کی مدحت میں چلتا ہے قلم شاہِ امم اِدّعا اِنفاس کا ہے آپ کا ذکرِ حسیں نعت گوئی ہے مرا حُسنِ رقم شاہِ امم آپ کی اُلفت کی قلب و رُوح میں گر ضو نہ ہو ہے مرا موجود […]

میرا فکر و فن نبی کے ذکر تک محدُود ہے

خالقِ کونین کا مجھ پر کرم ہے ، جُود ہے حُبِّ پیغمبر پہ ہے حبِّ خدا کا انحصار میرے آقا کی اطاعت ، طاعتِ معبُود ہے شرطِ ایماں ہے کہ اقرارِ رسالت بھی کرو صرف اقرارِ الُوہیت یہاں بے سُود ہے ہم زمانے میں رہیں گے خستہ حال و خوار و زار پیروی سیرت کی […]

بادۂ عشقِ پیمبر چاہیے

یہ نشہ ہم کو برابر چاہیے گوھرِ دیدار گر درکار ہو گوشۂ چشمِ غمیں تر چاہیے کرب سے نِکھرے گا اور اُن کا خیال دل کے آئینے کو جوہر چاہیے اُن کے در پر حاضری کے واسطے الفت و اخلاص کا زر چاہیے زائرو! ذکرِ حرم کرتے رہو کچھ علاجِ قلبِ مضطر چاہیے دشمنِ جاں […]

محمد مصطفی، خیر البشر ، محبوبِ داور ہے

محمد مصطفی ، خیر البشر ، محبوبِ داور ہے شرافت ، حِلم ، ایثار و سخاوت کا وہ پیکر ہے فدا اس پر مرے ماں باپ ، جو ہے رحمتِ عالم مرا آقا ہے مخلوقِ خدا کا محسنِ اعظم محبت اور اخوّت کی ہمیں تعلیم دی جس نے رواداری کا برتاؤ کیا دشمن سے بھی […]

المدد ، محبوبِ ربِّ ذوالمنن

ہے یہ عصرِ نو نہایت پُر فتن آپ ہیں تخلیقِ عالم کا سبب آپ سے ہے رونقِ ہر انجمن آپ سے ہے انشراحِ رُوح و دل آپ سے ہے ارتباطِ جان و تن ہے مبارک نُطقِ آنحضرت کا ذکر ہیں مرے جذبات بھی گُل پیرہن کثرتِ عصیاں کا ہو اب خوف کیا اُن کا دریائے […]