جو بھی کرتے ہیں درِ خیرالبشر کا احترام

دل میں رکھتے ہیں بہت طیبہ نگر کا احترام حمدِ رب، نعتِ نبی ہر دم رہے وردِ زباں یوں ہو مکّے اور مدینے کے سفر کا احترام دست بستہ چشمِ نم سے حاضری دے آئے ہیں اس طرح ہم نے کیا آقا کے گھر کا احترام جو مدینہ دیکھ آئے اُن کی آنکھیں چوم لیں […]

ہیں سب رونقیں مصطفیٰ سے یقیناً

چراغاں ہے خیرالورا سے یقیناً پیؤں گا سرِ حشر کوثر کا ساغر بدستِ حبیبِ خدا سے یقیناً دو عالم کو چمکا دیا مصطفےٰ نے منوّر ہیں اُن کی ضیا سے یقیناً ہر اِک کام بنتا سنورتا گیا ہے محمد کی مدح و ثنا سے یقیناً بُلاوا بھی آجائے گا اِک نہ اِک دن درِ سرورِ […]

کُو بہ کُو ہیں احمدِ مختار کی رعنائیاں

ہیں ازل سے تا ابد سرکار کی رعنائیاں دو جہاں کو حُسن کی خیرات دیتی آئی ہیں میرے آقا کے لب و رُخسار کی رعنائیاں جس دیارِ پاک میں آئیں ملائک دم بہ دم دیکھ لوں میں بھی اُسی دربار کی رعنائیاں یوں تو ہر صنفِ سُخن مرغوبِ خاطر ہے مگر منفرد ہیں نعت کے […]

ہے سارا جہاں بھول جانے کے قابل

مدینہ ہے بس دل لگانے کے قابل کِیا مجھ کو نعتیں سنانے کے قابل یہ تمغہ ہے سر پہ سجانے کے قابل نہ زادِ سفر اور نہ حسنِ عمل ہے بنا دیجیے در پہ آنے کے قابل کوئی نہ کوئی ایسی صورت ہو آقا میں ہوجاؤں طیبہ میں جانے کے قابل بلا کر مدینے میں […]

مرے حضور کا ہے مرتبہ بڑا بے حد

ازل سے آپ کا چرچا ہے جابجا بے حد جو اُن کے بعد نبوت کا دعوے دار ہوا بروزِ حشر ملے گی اُسے سزا بے حد جو اُن کی ختم نبوت کا پہرے دار ہوا اُسی کے واسطے کرتے ہیں سب دُعا بے حد درِ رسول کی توصیف کیا بیان کروں مدینہ سارے کا سارا […]

پُرکیف زندگی ہے دربارِ مصطفیٰ میں

ہر دم نئی خوشی ہے دربارِ مصطفیٰ میں دونوں جہاں کی ساری ہیں نعمتیں مُہیا کس چیز کی کمی ہے دربارِ مصطفیٰ میں آقا کے دم قدم سے یثرب ہوا مدینہ ہر سمت روشنی ہے دربارِ مصطفیٰ میں صدقے میں پنجتن کے جو چاہو اُن سے پاؤ ہر چیز مل رہی ہے دربارِ مصطفیٰ میں […]

نگاہوں میں ہے سبز گنبد کا منظر، کلی میرے دل کی کھلی جارہی ہے

نگاہوں میں ہے سبز گنبد کا منظر، کلی میرے دل کی کھلی جا رہی ہے فقط ایک میں ہی نہیں اُن کا منگتا، یہ دُنیا مدینے چلی جا رہی ہے رہا، کِبر اور عاجزی جارہی ہے، زمانے سے شائستگی جا رہی ہے نگاہِ کرم اپنی اُمّت پہ آقا کہ اُمّت سے اب سادگی جا رہی […]

حق تو یہ ہے مری زندگی نعت ہے

میرے لب پر سجی ہر گھڑی نعت ہے یوں تو ہر صنف میں شاعری ہے مگر ساری اصناف کی دلکشی نعت ہے جس کے پڑھنے سے عالم منوّر ہوئے درحقیقت وہی روشنی نعت ہے اُسوۂ مصطفیٰ پر فدا قلب و جاں میرے سرکار کی پیروی نعت ہے نعت گوئی کی ایسی ہے دل میں لگن […]

ہیں مدینے میں چھما چھم رحمتوں کی بارشیں

ہو رہی ہیں خوب پیہم رحمتوں کی بارشیں تذکرہ جس جا نہیں ہے سیّدِ کونین کا اُس جگہ ہوتی ہیں کم کم رحمتوں کی بارشیں صبح و شام آئیں ملائک حاضری کے واسطے کیوں نہ ہوں طیبہ میں ہر دم رحمتوں کی بارشیں برملا آجائے جس کے لب پہ نامِ مصطفیٰ اُس پہ برسیں کیوں […]

حضور آپ کا فرماں زبانِ رحمت ہے

حضور آپ کی سیرت بیانِ رحمت ہے حضور آپ نہ ہوتے تو کچھ نہیں ہوتا حضور آپ کی ہستی ہی جانِ رحمت ہے خدا نے آپ کو رحمت بنا کے بھیجا ہے حضور آپ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے درودِ تاج ہی رہتا ہے ہر گھڑی لب پر کہ یہ درود مرا ارمغانِ رحمت ہے […]