خدا کا ذکر کرتے سب جہاں ہیں
زمین و آسماں، کون و مکاں ہیں ملائک سرخمیدہ، اِنس و جاں ہیں خدا مشفق ہیں مُونس، مہرباں ہیں
معلیٰ
زمین و آسماں، کون و مکاں ہیں ملائک سرخمیدہ، اِنس و جاں ہیں خدا مشفق ہیں مُونس، مہرباں ہیں
فضاؤں میں، زمین و آسماں میں ہر اک گلشن، چمن، ہر گلستاں میں ظفرؔ ہر شش جہت، کون و مکاں میں
ہوا طوفان میں پیدا کنارا مِلا اُس دم مجھے غیبی سہارا مجھے ساحل پہ موجوں نے اُتارا
میں ہر دم ہوں خدا کی بارگہ میں میں رہتا ہوں ہمیشہ سرخمیدہ بدل لیتا ہوں ہر جا سجدہ گہ میں
خدا کے حمد گو جنات اِنساں خدا کے حمد گو گریاں و خنداں خدا کے حمد گو شاداں و فرحاں
خدا کے حمد گو سر و سمن ہیں خدا کے حمد گو صحرا و بن ہیں خدا کے حمد گو کوہ و دمن ہیں
خدا ہی داتا و رازق ہے سب کا خدا کے زیرِ فرماں سب زمانے خدا ہی مولا و مالک ہے سب کا
خدا موجود ہر جا ہر کہیں ہے ظفرؔ جو بھی جہاں سجدہ کناں ہے مُنور اُس کا دل روشن جبیں ہے
خدا ہی صاحبِ جود و سخا ہے عطا کر دی مجھے اپنی محبت یہ ہے فضلِ خدا، فیض و عطا ہے
خدا اعظم عظیم اعلیٰ و ارفع خدا داتا، خدا آقا و مولا خدا حامی و ناصر ہے ظفرؔ کا