ترے کرم تری رحمت کا کیا حساب کروں

میں حمد کہنے کی کیا فکر کامیاب کروں چمن میں چاروں طرف پھول تیرے جلووں کے ہوں کشمکش میں کہ کس گل کا انتخاب کروں تجھے قریب سے دیکھا ہے دل کے کعبے میں ترے جمال کا کیا کیا رقم نصاب کروں میں تیری بندہ نوازی کا معترف ہوں بہت میں آدمی ہوں، خطا کیوں […]

نگاہ عشق نے در آگہی کا وا دیکھا

مرے یقین نے ہر ایک جا خدا دیکھا مرے شعور کو شاداب کر گیا منظر حرم میں عالم ہستی کا آسرا دیکھا قسم ہے میرے خدا تیری پاک ہستی کی ترے ہی ذکر سے بندوں کو جھُومتا دیکھا ہر ایک آنکھ میں اشکوں کی کیا روانی تھی بڑے بڑوں کو ترے در سے مانگتا دیکھا […]

فکر میں شان نبوت دیکھتا ہوں آپ کی

دلنشیں سیرت میں صورت دیکھتا ہوں آپ کی آپ کے چہرے پہ روشن نور ہے توحید کا اور آنکھوں میں رسالت دیکھتا ہوں آپ کی کون دیکھے آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سر خمیدہ ساری اُمت دیکھتا ہوں آپ کی انگلیوں میں آپ کی شق القمر کا معجزہ شمس لوٹا نے کی ندرت […]

نبی سے عشق میں روشن کیے اللہ نے میرے

دئیے دو چار دن جو بھی دئیے اللہ نے میرے ملا ہے جو ملے گا جو، انہی سجدوں کے صدقے گل جبینوں میں ہیں جو سجدے لکھے، اللہ نے میرے میں دیکھوں زندگی میں بندگی سے حسن فطرت کو بدن کی خاک میں رکھے دئیے اللہ نے میرے مرے سپنے تمنائیں، مرے محبوب کے صدقے […]

شعور و فکر میں ارفع مقام آیا ہے

کمال شخص ہے کیا نور ساتھ لایا ہے خدا نے نور سے اپنے اُسے سجایا ہے نہ اُس کے روپ سا کوئی نہ اُس کا سایا ہے جمال آپ کا !ہو پھول کوئی جنت کا خدا نے نور کا جلوہ ہمیں دکھایا ہے مری حیات نے لکھا ہے آپ کو دل پر مرے شعور نے […]

میں خالی ہاتھ تو آیا نہیں مدینے سے

ہوا بہار کی آنے لگی ہے سینے سے نہا کے دھوپ میں آیا ہوں جب مدینے سے مہک گلاب کی آئے نہ کیوں پسینے سے مرے شعور میں موجود گر نہیں احمد مرے خدا مری تو بہ ہے ایسے جینے سے اُسے حیات کا ساحل نصیب ہو کیوں کر اُتر گیا ہو محمد کے جو […]

میرے اشکوں میں مری فریاد، دل برسائے گا

ایک ’’اللہ ہو‘​‘​ مری رحمت کی برکھا لائے گا دیکھنا اُس وقت بھی لب پر مرے حمد و ثنا اس جہاں سے جب کبھی ہجرت کا لمحہ آئے گا میرے دل پر نقش ہے کعبے کے منظر میں خدا اب بھلا اس دشت میں ہے کون جو بہکائے گا ہے مرا ایمان، کر کے ذکر، […]

نہیں دل کے مدینے میں کوئی جلوہ نہاں اُس کا

مرے اللہ نے جو ہے دیا، قابل کہاں اُس کا مرے اللہ کی ہے تحفتاً مجھ کو عنایت جو جمالِ زندگی میں بندگی، دل کا جہاں اُس کا لگے جب ضرب اللہ ہو، جو سینے میں تو مومن کا بدن شاداب ہو اور کیوں نہ ہو دل شادماں اُس کا میں سجدوں میں دعا مانگوں […]

دربارِرسالت کیا کہیے، احباب رسالت کیا کہیے

معراج پہ جا کے نبیوں کی وہ شان امامت کیا کہیے طائر بھی تو اُڑنا بھول گئے، بندوں کی بھلا کیا بات کروں وہ فتح مبیں کے لمحوں کی، مکے میں خطابت کیا کہیے سونے کو ابد تک چاہوں میں، قدموں میں نبی کے !اللہ تقدیر کے میرے کاغذ پر، پر نور کتابت کیا کہیے […]

میری ہر دھڑکن عبادت ہے تری، میرے خدا!

میری ہر دھڑکن عبادت ہے تری، میرے خدا ہے عطا تیری کہ اب ہے شاعری میری وفا صور اسرافیل کی جب قبر میں آئے ندا آنکھ میں کھولوں تو لب پر ہو درودِ مصطفیٰ تُو تو کہتا ہے، تجھے کوئی نہیں ہے دیکھتا میں نے دیکھا ہے تجھے، اپنے ہی دل میں اے خدا تجھ […]