سجدہ گاہِ عالم میں، ایک ہو بھی ہو جائے

عرضِ مدعا اپنی، رُوبرو بھی ہو جائے شکر ہے خدا تیرا پی رہا ہوں زم زم میں پیاس بھی بجھے میری، جاں رفو بھی ہو جائے آنکھ دیکھ لے کعبہ، ہو جبین سجدے میں دل میں اپنے خالق سے گفتگو بھی ہو جائے دید مصطفیٰ چاہوں، ہے خدا دعا میری زندگی کی یہ پوری آرزو […]

سنا ہے شب میں فرشتے اُتر کے دیکھتے ہیں

تو دن میں اُڑتے پرندے گزر کے دیکھتے ہیں سنا ہے نور برستا ہے شب میں رحمت کا چلو کہ رات وہاں ہم ٹھہر کے دیکھتے ہیں سنا ہے آتی ہے خوش بو وہاں کی گلیوں سے گلی گلی سے چلو ہم گزر کے دیکھتے ہیں سنا ہے آتی ہے خوش بو حریم جنت سے […]

عالم کو حقیقت کی ہوا تک نہیں آئی

محبوب سے پہلے تو ندا تک نہیں آئی محبوب کے قدموں میں لگی آنکھ تو ایسی آواز کبھی، بانگ درا تک نہیں آئی فیضانِ نبی سے یہ سلیقہ ہے وگرنہ عالم کو تو جینے کی ادا تک نہیں آئی سوچا تھا کہ جائیں گے تو مانگیں گے بہت کچھ روضے پہ جو آئے تو دعا […]

فطرت حق کے اشارے دل بے تاب سمجھ

سر ہے سجدے میں تو سجدے کے بھی آداب سمجھ وہ ہے معبود، تو بندہ ہے ذرا سوچ کبھی اک اشارے پہ جو ٹکڑے ہوا مہتاب سمجھ گر ہے خواہش کہ نظر آئیں مقدس جلوے ایک خالق کے ہیں جتنے بھی وہ القاب سمجھ دل! اگر تجھ میں نہیں خوف خدا، خوف ابد دیکھتا تو […]

فلک پہ مل کے نجوم اک، قمر کو دیکھتے ہیں

کمال ہیں ترے جلوے جدھر کو دیکھتے ہیں حسین اس سے بھی فردوس ہو گی کیا، مولا؟ یہ تیرے گھر کے جو دیوار و در کو دیکھتے ہیں نبی کے حسن سے روشن ہوا ہے یہ عالم جہاں پہ تیرے کرم کی نظر کو دیکھتے ہیں ہیں تیرے نور کی کرنیں، سکونِ دل اس میں […]

لائے کوئی تو نبی ایک ہمارے کی مثال

وہ کہ نبیوں میں نبی قطب ستارے کی مثال میرے محبوب کا ثانی تو بڑی دور کی بات کوئی عالم میں نہیں اُن کے اشارے کی مثال عشق احمد میں عطا ہے مجھے تحفہ کیسا زندگی ساتھ ہے میرے کسی پیارے کی مثال ہم تو بس ذکر محمد میں مہکنا چاہیں نعت گوئی تو ہے […]

لحد چاہوں مدینے میں خدا، تیری عبادت میں

امانت جان میں دے دوں مدینے کی زیارت میں نہیں ہے خوف مرنے کا، تُو جانے کب سجے محشر مدینہ گر نہیں ہو گا، رہوں گا کیسے راحت میں جبیں بے چین ہے میری تڑپ دل میں تجھے دیکھوں کروں سجدے بہ چشم نم، رہوں تیری عدالت میں یہ دل کعبہ تو ہے مرا، نگاہوں […]