جھجھکتے رھنا نہیں ھے ادا محبت کی

سو ڈرتے ڈرتے اگر کی تو کیا محبت کی میاں ! یہ سوچ کے کرنا خطا محبت کی شکستِ دل ھے کم ازکم سزامحبت کی گِنے چُنے ھوئے سینوں میں جھانکتا ھے یہ نُور ھر ایک پر نہیں ھوتی عطا محبت کی تمہارے سامنے رکھی ھیں مَیں نے راھیں دو سو ایک چُن لو، محبت […]

مجھے غرض ھے ستارے نہ ماھتاب کے ساتھ

چمک رھا ھے یہ دل پوری آب و تاب کے ساتھ نپی تُلی سی محبت ، لگا بندھا سا کرم نبھا رھے ھو تعلق بڑے حساب کے ساتھ مَیں اِس لیے نہیں تھکتا ترے تعاقب سے مجھے یقیں ھے کہ پانی بھی ھے سراب کے ساتھ سوالِ وصل پہ اِنکار کرنے والے ! سُن سوال […]

سکوتِ شام میں گونجی صدا اُداسی کی

کہ ھے مزید اُداسی دوا اُداسی کی بہت شریر تھا مَیں اور ھنستا پھرتا تھا پھر اِک فقیر نے دے دی دُعا اُداسی کی چراغِ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا کہ آج رات چلے گی ھوا اُداسی کی امورِ دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں یہاں فقط تری چلتی ھے یا اُداسی کی […]

اب یہاں سب کو محبت ھے، میاں

!اب یہاں سب کو محبت ھے، میاں اب مَیں چلتا ھُوں، اجازت ھے، میاں! ؟ عشق ھے، یہ کوئی مجبوری نہیں !دیکھ لو، جیسے سہُولت ھے، میاں مَیں یہاں تک تُجھے لے آیا ھُوں !اس سے آگے تری ھمّت ھے، میاں خیر تُم نے تو کِیا جو بھی کِیا !اپنے دل پر مجھے حیرت ھے، […]

بیادِ شُہدائے پشاور

تسلیم ھے کہ موت سے مُمکن نہیں فَرار مانا کہ زندگی نہیں بالکل وفا شعار ھر منبعِ حیات پہ ھوگا اجل کا وار خوشبو ھے دیرپا نہ کوئی پھول پائیدار لیکن ابھی یہ رنگ تو کچّے تھے ، ھائے ھائے کم سِن تھے ، بے گناہ تھے، بچّے تھے ، ھائے ھائے تھے چودھویں کے […]

بیٹھے ھیں چَین سے ، کہیں جانا تو ھے نہیں

ھم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ھے نہیں تُم بھی ھو بیتے وقت کے مانند ہُو بہو تُم نے بھی یاد آنا ھے ، آنا تو ھے نہیں عہدِ وفا سے کس لیے خائف ھو ، میری جان کرلو کہ تُم نے عہد نبھانا تو ھے نہیں وہ جو ھمیں عزیز ھے ، کیسا […]

زباں پر مصلحت ، دل ڈرنے والا

بڑا آیا محبت کرنے والا شکستہ پیڑ پر چڑیوں کے نوحے خُدا بخشے ، بھلا تھا مرنے والا ترے دل میں بھی اک دن جا بسے گا ترے پیروں پہ ماتھا دھرنے والا ہمیں بالکل ہی خالی کر گیا ہے ہمارے عشق کا دم بھرنے والا

ضبط کے امتحان سے نکلا

پھُول آخر چٹان سے نکلا جان تن سے نکل گئی لیکن تُو نہیں میرے دھیان سے نکلا نہ نکلنے پہ تھا بضِد سُورج پھر کسی کی اذان سے نکلا شجرہ دیکھا گیا تو پتھّر بھی پھُول کے خاندان سے نکلا اب مکمل ھوئی ھے یکجائی عشق بھی درمیان سے نکلا دے گیا آنکھ کو نمی […]

عشق سچا ھے تو کیوں ڈرتے جھجکتے جاویں

آگ میں بھی وہ بُلائے تو لپکتے جاویں کیا ھی اچھا ھو کہ گِریہ بھی چلے ، سجدہ بھی میرے آنسو ترے پیروں پہ ٹپکتے جاویں تُو تو نعمت ھے سو شُکرانہ یہی ھے تیرا پلکیں جھپکائے بِنا ھم تجھے تکتے جاویں دم ھی لینے نہیں دیتے ھیں خدوخال ترے دم بہ دم اور ذرا […]

مشال خان کا نوحہ

مری دُھائی سُنیں، اے مُحمّدِ عَرَبی مَیں پیاسا قتل ھُوا، ھائے میری تشنہ لَبی حضُور ! مَیں نے نہیں کی تھی کوئی بےاَدَبی مری تو چیخیں بھی سب رہ گئیں گلے میں دبی بغیر جُرم اذیّت کے گھاٹ اُتارا گیا حضُورِ والا ! مُجھے بے قصُور مارا گیا حضُور ! میری شریکِ حیات روتی ھے […]