گرچہ مہنگا ہے مذہب ، خدا مُفت ہے

اک خریدو گے تو دوسرا مُفت ہے آئینوں کی دکاں میں لکھا تھا کہیں آپ اندھے ہیں تو آئینہ مُفت ہے اُس نے پوچھا کہ پازیب کتنے کی ہے ؟ سارا بازار چِلّا اُٹھا : مُفت ہے آخری سانس کے بعد عقدہ کُھلا میں سمجھتا رہا تھا ہوا مُفت ہے فیصلہ کیجیے ، بھاؤ تاؤ […]

نم دیدہ دعاؤں میں اثر کیوں نہیں آتا ؟

تُو عرشِ تغافل سے اُتر کیوں نہیں آتا؟ میں آپ کے پَیروں میں پڑا سوچ رہا ہوں میں آپ کی آنکھوں کو نظر کیوں نہیں آتا؟ اب شام ہوئی جاتی ہے اور شام بھی گہری اے صبح کے بھولے ہوئے! گھر کیوں نہیں آتا؟

یہ کیا کہ جب بھی ملو ، پوچھ کے ، بتا کے ملو

یہ کیا کہ جب بھی ملو ، پوچھ کے ، بتا کے مِلو کبھی کرو مجھے حیران ، اچانک آ کے مِلو دُعا سلام ہے کیا شَے ، مُصافحہ کیسا تکلفات کو چھوڑو ، گلے لگا کے مِلو محبتوں میں شش و پنج سے نکالو مجھے نظر جُھکا کے ملو یا نظر مِلا کے مِلو […]

غم چھایا رہتا ہے دن بھر آنکھوں پر

فارس! اُس کے نام کا دَم کر آنکھوں پر جب دیکھو پلکیں جھپکاتا رہتا ہے اِتنا بھی اِترایا مت کر آنکھوں پر چلیے! آپ محبت کو جانے دیجے ترس ہی کھا لیجے میری تر آنکھوں پر کہیے تو جی لیں ، کہیے تو مر جائیں صاحب ! آپ کی سب باتیں سر آنکھوں پر آنسو […]

خوشی سمیٹ کے رکھ اور غم سنبھال کے رکھ

ہوا ہے عشق میں جو کچھ بہم ، سنبھال کے رکھ یہ قیمتی ہیں ، اِنہیں یوں نے بے دریغ لُٹا ان آنسوؤں کو سرِ چشمِ نم سنبھال کے رکھ ہمیں تو خیر گنوا ہی دیا ہے تو نے مگر ہماری یاد کو تو کم سے کم سنبھال کے رکھ یہ دور عرضِ سخن کا […]

Euphoria

تمہاری یاد کی خوشبو لگائی تھی میں نے تمام رات مرے جسم و جاں مہکتے رہے سرو ہجر کے موسم میں بھی ماند نہ پڑا ھواس ضبط کے عالم میں بھی مہکتے رہے دیارِ خواب میں کچھ طائرانِ خوش آواز تمہارے آنے کی امید میں چہکتے رہے نواحِ دل میں کئی روشنی بھرے سائے وفورِ […]

دل جلتا ہے

جب جانا پہچانا موسم اِک آن میں رنگ بدلتا ہے ان گنت زمانوں سے جاری کسی ربط کی سانسیں ٹوٹتی ہیں جب ترک ِ تعلق کے طوفان میں چاہت کی کومل کونپل یک لخت بکھرنے لگتی ہے جب وقت کے آنگن میں رقصاں کسی عشق کی خوشبو تھک کر مرنے لگتی ہے جب دور اُفق […]