جنگ اندھیرے سے بادِ برہم تک

ہے چراغوں کی آخری دم تک آدمی پر نجانے کیا گزری ابنِ آدم سے ابنِ درہم تک تم مسیحا کی بات کرتے ہو؟ ابھی خالص نہیں ہے مرہم تک معجزہ دیکھئے توکل کا ریگِ صحرا سے آبِ زمزم تک داستاں ہے شگفتنِ دل کی خندۂ گل سے اشکِ شبنم تک اک سفر ہے کہ طے […]

البم سے کئی عکس پرانے نکل آئے

لمحات کے پیکر میں زمانے نکل آئے بھولے ہوئے کچھ نامے، بھلائے ہوئے کچھ نام کاغذ کے پلندوں سے خزانے نکل آئے تھے گوشہ نشیں آنکھ میں آنسو مرے کب سے عید آئی تو تہوار منانے نکل آئے حیرت سے سنا کرتے تھے غیروں کے سمجھ کر خود اپنے ہی لوگوں کے فسانے نکل آئے […]

ناخداؤں کے کھُلے کیسے بھرم پانی میں

کیا سفینے تھے کئے غرق جو کم پانی میں شہر کا شہر ہوا گریہ کناں مثلِ سحاب کون دیکھے گا کوئی دیدۂ نم پانی میں ڈر نہیں سیلِ زمانہ سے کہ ہم سوختہ جاں سنگِ جاوا ہیں، نہیں ڈوبتے ہم پانی میں چھین لے مجھ سے مری خشکیِ دامن کا غرور جوشِ گریہ! ابھی اتنا […]

اپنوں نے بھی منّت کی، غیروں نے بھی سمجھایا

کرنا تھا جو اِس دل نے کیا، باز نہیں آیا نالہ کبھی کھینچا ہے، تو گیت کبھی گایا نازِ شبِ ہجراں تو کسی طور نہ اُٹھ پایا دیکھا تھا کبھی جس کی گلیوں میں اُسے دل نے چلتے ہی رہے ہم تو وہ شہر نہیں آیا آوارگی میری ہے رستے کے مقدر میں اور میرے […]

اہلِ دل چشمِ گہربار سے پہچانے گئے

دیدہ ور تیرے ہی دیدار سے پہچانے گئے ہم نے کب دعویٰ زمانے میں کیا الفت کا ہم تو چپ تھے، ترے انکار سے پہچانے گئے خود کو آزاد سمجھتے تھے مگر وقتِ سفر ایک زنجیر کی جھنکار سے پہچانے گئے معرکے جو بھی سمندر سے ہوئے ساحل تک میری ٹوٹی ہوئی پتوار سے پہچانے […]

راہبر دیکھ لئے، راہ گزر دیکھ آئے

بیچ رستے سے ہم انجامِ سفر دیکھ آئے عارضے اتنے نہیں جتنے مسیحا ہیں نصیب غمگسار اپنی دعاؤں کا اثر دیکھ آئے دیکھنے جس کو گئے تھے وہی بستی نہ ملی یاد کے اجڑے ہوئے چند کھنڈر دیکھ آئے نہ وہ منظر رہے باقی، نہ وہ آنکھیں ہی رہیں شہر رفتہ کو بہ اندازِ دگر […]

کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

کاغذ مڑا ہوا ہے پرانی کتاب میں خلقِ خدا میں ٹھہری وہی سب سے معتبر لکھی نہ جا سکی جو کہانی کتاب میں طاقت ہے کس قلم میں کہ لکھے حدیثِ عشق ملتی ہے یہ کسی سے زبانی کتاب میں اربابِ جہل کرنے لگے شرحِ حرفِ عشق مت کیجئے تلاش معانی کتاب میں منشورِ حق […]

شعاعِ نورِ حرم ہے نئے چراغوں میں

خدا کا عکسِ کرم ہے نئے چراغوں میں یہ سلسلہ ہے وہی لو سے لو جلانے کا بجھے ہوؤں کا جنم ہے نئے چراغوں میں کمی جو اِن کے اُجالے میں ہے، ہماری ہے لہو ہمارا بہم ہے نئے چراغوں میں بجائے طاقِ شبستاں جلے ہیں رستوں پر اندھیری راہ کا غم ہے نئے چراغوں […]

ہوش و خرد، غرورِ تمنا گنوا کے ہم

پہنچے ترے حضور میں کیا کیا لٹا کے ہم کوہِ گرانِ عشق تری رفعتوں کی خیر دامن میں تیرے آ گئے تیشہ گنوا کے ہم ہم پیش کیا کریں اُسے کشکول کے سوا وہ ذات بے نیاز ہے، بھوکے سدا کے ہم نادم ہیں کر کے چہرۂ قرطاس کو سیاہ ناموسِ حرف اوجِ قلم سے […]

یہ مرا غم کسی صورت نہیں گھٹنے والا

ناخدا تھا مری کشتی کو اُلٹنے والا لذتِ درد کا موسم بھی کبھی بدلا ہے؟ ابرِ غم سر سے یہ برسوں نہیں چھَٹنے والا چھوڑ کر دیکھ تو احساس کا دامن اے دل غم رہے گا نہ کوئی جاں سے لپٹنے والا راہِ تسکین پہ لے آئی تمنا مجھ کو زندگی بھر بھی سفر اب […]