جاں میں جلوۂ یار رہتا ہے

دِل مرا پُر بہار رہتا ہے مرے قلب و نظر میں نور افشاں حُسن کا تاج دار رہتا ہے دھیان میں جب ہو وہ رُخِ زیبا دِل پہ کب اختیار رہتا ہے عمرؓ بھی، آپ ہی کے پہلو میں آپ کا یارِ غارؓ رہتا ہے آپ سے خلق اور خالق کا رابطہ اُستوار رہتا ہے […]

حضور بندۂ عاجز گناہگار ہوں میں

ہیں آپ نور کا پیکر، سیہ کار ہوں میں حضور ایک قدم میرے دل شکستہ میں کہ دل گرفتہ و دلگیر و دلفگار ہوں میں حضور دیکھیں تو پتھر بھی لعل بن جائیں حضور نگہِ عنایت کا خواستگار ہوں میں حضور جانِ جہاں، آپ جانِ عالم ہیں بس ایک ادنیٰ سا جانباز، جاں نثار ہوں […]

دِل میں یادِ نبی کا ڈیرا ہے

نور پھیلا، ہُوا سویرا ہے آپ کے ذِکر سے درخشندہ جان میری ہے، قلب میرا ہے کھُل کے برسے گا اُن کی رحمت کا ابر چھایا ہوا، گھنیرا ہے جو درُود و سلام پڑھتے ہیں اُن پہ فضلِ خُدا ودھیرا ہے سرنگوں ہو کبھی، خُدا نہ کرے دینِ اِسلام کا پھریرا ہے میرا گھر کیوں […]

دیکھوں جدھر بھی تیرا ہی جلوہ ہے رُو برُو

تُو میرے آس پاس ہے، تُو میرے چارسُو تیرے کرم سے ہیں مری سانسیں رواں دواں تیرے کرم سے میری رگوں میں رواں لہو ہر پل مرا گزرتا ہے تیری ہی یاد میں ہر دم زباں پہ رہتی ہے تیری ہی گفتگو ستّار تُو مرا ہے، تُو غفّار ہے مرا تُو چارا گر مرا ہے، […]

رنجور تھا میں، آپ نے مسرور کیا ہے

کاسہ مرا خیرات سے بھرپور کیا ہے جلتا تھا بدن، سر پہ کڑی دھوپ تھی میرے دامانِ کرم میں مجھے مستور کیا ہے سرکار کی یادوں نے مرے دِل میں سما کر دِل کو مرے خوشبوؤں سے معمور کیا ہے بے کیف تھے، بے رنگ مرے شام و سحر تھے ذِکرِ شہِ کونین نے پُرنور […]

رُخِ زیبا نگاہوں میں، مرا دل ذکر کرتا ہے

جبیں ہے اُن کے پاؤں میں، مرا دل ذکر کرتا ہے رواں ہوں خیزاں و اُفتاں، رواں اشکِ مسلسل ہیں رواں مَیں اُن کی را ہوں میں، مرا دل ذکر کرتا ہے مرا ہر لمحہ، ہر لحظہ، مرا ہر پل گزرتا ہے درُودوں میں، ثناؤں میں، مرا دل ذکر کرتا ہے خُدا کی حمد سُنتا […]

زینتِ قرآں ہے یہ ارشادِ ربُّ العالمیں

آپ کو بھیجا بنا کر رحمۃ اللعالمیں آپ ہیں شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ، خیر الوریٰ آپ ختم الانبیا ہیں، آپ ختم المرسلیں آپ کے دم سے درخشندہ ہے ساری کائنات آپ کے دم سے منور آسمان و شش جہات آپ مسجودِ ملائک، رہنمائے انس و جاں آپ ہیں خیر البشر، نور الہدیٰ، نورِ مبیں نور افشاں […]

سمندر آپ ہیں فیض و عطا کا

مؤدت، حِلم کا، جُود و سخا کا ملی ہے آدمیت کو فضیلت یہ صدقہ ہے حبیبِ کبریا کا امامت کی، شفاعت بھی کریں گے یہ رُتبہ ہے امام الانبیا کا برستی ہو جہاں رحمت کی بارش وہاں کیا تذکرہ میری خطا کا جو پہنچائے دیارِ مصطفی میں ملے ایسا کوئی بندہ خُدا کا درُود و […]

سوالی آپ سے ہے میری چشمِ تر، مرے آقا

کرم کی اک نظر لِلہ، اُمت پر، مرے آقا عذاب اُترا ہے ایسا، بے کراں سیلاب کی صورت ہوئے طوفاں سے لاکھوں بے گناہ، بے گھر، مرے آقا یہاں فاقہ کشی ہے خود کُشی ہے، قتل و غارت ہے خُدا کا خوف ہے حاکم کو نہ کچھ ڈر، مرے آقا مسلمانوں کا خوں، خود کُش […]

عرض یا ربّ قبول ہو جائے

دِل مدینہ کی دھُول ہو جائے مہرباں ہو گیا خُدا سمجھو مہرباں گر رسول ہو جائے آپ رحمت کی اِک نظر ڈالیں ایک اِک خار پھُول ہو جائے مرے آقا معاف کرتے ہیں گر کوئی ہم سے بھول ہو جائے آپ کے عشق میں مگن رہنا زندگی کا اُصول ہو جائے شعر وہ باریاب ہوتا […]