ضیائے بزمِ شہود ساری تمام بزمِ عدم کے جلوے

نگاہِ عرفاں سے دیکھئے تو ہیں میرے آقا کے دم کے جلوے مرے تصور میں آ گئے ہیں عرب کے جلوے عجم کے جلوے تو مجھ کو لگتا ہے سب کے سب ہیں انھیں کے حسنِ شیم کے جلوے نگاہ و دل میں سما گئے ہیں انھیں کے جاہ و حشم کے جلوے جچیں نگاہوں […]

موجبِ صد خیر و برکت، باعثِ تسکینِ جاں

اللہ اللہ مدحتِ پیغمبرِ آخر زماں سرورِ دیں، مرجعِ عالم، امامِ مرسلاں ہادیِ انسانیت، اسکی نبوت جاوداں نورِ بزمِ کن فکاں، وہ شمعِ بزمِ دوستاں شیرِ میدانِ وغا، ہیبت برائے دشمناں اک نگاہِ لطف اس کی در نگاہِ عاشقاں بہتر از سیم و زر و مال و متاعِ دوجہاں حسنِ صورت پر نچھاور جس کے […]

نعتیہ قطعات

میرا یہ عقیدہ ہے بلا شائبۂ شک محدود نہیں ذکرِ نبی اہلِ زمیں تک ہے بزمِ ملائک میں سرِ عرش بھی چرچا فرمودۂ ربی ہے ’’ رفعنا لک ذکرک‘​‘​ توصیف کریں سب اہلِ سخن اجمالی کملی والے کی تکمیلِ ثنا ممکن ہی نہیں اس کالی کملی والے کی نام اونچا کملی والے کا شان عالی […]

جمال و رعب و جلال دیکھیں سخن بلاغت نظام دیکھیں

شہِ ہدیٰ کا نہیں ہے ثانی پھریں زمانہ تمام دیکھیں ہے ختم کارِ نبوت ان پر رسالت ان پر تمام دیکھیں ہر ایک پہلو سے ہے مکمل ہزار پہلو یہ کام دیکھیں ملاءِ اعلیٰ کا یہ وظیفہ بہ حکمِ ربِ انام دیکھیں درود پڑھنا نبی پہ ہر دم نہ صبح دیکھیں نہ شام دیکھیں مزارِ […]

زباں پر ہے میری نعتِ پیمبر

اٹھی موجِ مسرت دل کے اندر ثنا خواں جس کا ہو خلاقِ اکبر ثناء اُس کی بشر سے ہو تو کیونکر زمیں پر ہے نہ کوئی آسماں پر کہیں ان کا مقابل ہے نہ ہمسر خدا کی ذاتِ بے ہمتا کا مظہر صفاتِ رب کا مجموعہ سراسر زہے صورت کہ ہے بے حد منور وہ […]

پھر دیارِ پاک کا اے کاش منظر دیکھتے

پھر رسولُ اللہ کا دربارِ انور دیکھتے بڑھ کے ہو جاتی نگاہِ شوق مصروفِ طواف دور سے جب گنبدِ خضرا کا منظر دیکھتے شوق میں کوہِ اُحد پر پھر پہنچتے ایک بار اور خود اپنا بلندی پر مقدر دیکھتے آ کے فرطِ شوق میں بابِ مجیدی کے قریب پھر سحر کا وہ نظر افروز منظر […]

توصیفِ نبی کا مجھے مقدور نہیں ہے

چپ سادھ لوں یہ بھی مجھے منظور نہیں ہے وہ دین و شریعت ہو کہ اخلاق و محاسن کس پہلو سے آقا مرا مشہور نہیں ہے ہے نامِ مبارک سے ہی ظاہر تری عظمت اس نام میں اک حرف بھی مکسور نہیں ہے عقبیٰ میں ہے وہ باعثِ خسران و ندامت محفل میں اگر آپ […]

شوقِ دل کا وفور کیا کہیے

لب پہ نعتِ حضور کیا کہیے باعثِ ہر ظہور کیا کہیے ذاتِ پاکِ حضور کیا کہیے اک سراپائے نور کیا کہیے قامتِ آں حضور کیا کہیے عالمِ کیف و نور کیا کہیے سرو قدِ حضور کیا کہیے چاند کا ماند نور کیا کہیے چہرۂ آں حضور کیا کہیے نور و تفسیرِ نور کیا کہیے سیرتِ […]

الفاظ و معانی کے بل پر زنہار یہ سر انجام نہیں

یعنی کہ ثنائے ختمِ رسل انسان کے بس کا کام نہیں کیا وحی جلی، کیا وحی خفی، ارشادِ خدا سب پہنچایا تا حشر خدا کے بندوں کو اب کوئی نیا پیغام نہیں اقوالِ نبی سے کھلتے ہیں اسرار و رموزِ قرآنی قرآں کے مطالب ہیں واضح اب ان میں کوئی ابہام نہیں میخانے پہ ان […]

وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں

اسی کے حسن سے سب رنگ ہیں بہاروں میں وہ ایک شمع کہ روشن ہوئی تھی غاروں میں وہ چاند بن کے ہوئی منعکس ستاروں میں کہوں ببانگِ دُہل بے جھجھک ہزاروں میں حبیبِ رب ہے محمد خدا کے پیاروں میں کلام آپ کا جامع، فصیح و پُر تاثیر ادب شناس گنیں اس کو شاہ […]