مرے ٹوٹے ہوئے دل کو میسر کب سماں ہوں گے

حضرت رحمت اللہ شاہ بخاری المعروف چھانگلا ولی موجِ دریا مرے ٹوٹے ہوئے دل کو میسر کب سماں ہوں گے جہاں تیرے قدم ہوں گے مرے بوسے وہاں ہوں گے چلائی تھی جو پتھر کی وہ ناو تو نے دریا میں حسیں دریا کی لہروں پر کئی بپھرے نشاں ہوں گے تری اولاد کا وہ […]

نور کی شاخِ دلربا اصغر

دین پر ہو گیا فدا اصغر نامِ اصغر کو پھونک کر دیکھا ننھے بچوں کی ہے دوا اصغر ایک مغموم حوصلے والا سب سے آگے نکل گیا اصغر تیرِ حرمل جو کھا کے گردن پر چار سو کر گیا ضیا اصغر دے کے اپنا لہو وہ کربل کو لخلخہ کر گیا فضا اصغر تیر ڈالا […]

زمیں پہ رب نے اتارا حسین ابن علی

فرازِ عرش کا تارا حسین ابن علی نبی کے شانے نہ تھکتے سوار کر کے جسے وہ رب کے نور کا دھارا حسین ابن علی علی ولی کی ولایت کا رکھنا سارے بھرم بچا کے دین پکارا حسین ابن علی یہ کس نے آلِ نبی کو بھلا دیا ایسے کہ کربلا میں اتارا حسین ابن […]

خدا نے خود بتایا ہے مرے آقا نبی خاتم

یہ قرآں میں سکھایا ہے مرے آقا نبی خاتم زمین و آسماں ساتوں یہی کہتے سنے ہم نے یہ سہرہ سب نے گایا ہے مرے آقا نبی خاتم نبی نے کہہ دیا ہے آخری وہ ہیں تو ہے واجب تبھی نعرہ لگایا ہے مرے آقا نبی خاتم گلِ لالہ کی رنگت میں گلابوں کی یہ […]

قرآن میں دیکھا تو انداز نرالا ہے

’’ والشمس کے چہرے پر والیل کا سایہ ہے ‘‘ گلریز جو گردن میں انوار کی مالا ہے اِس کے ہی وسیلے سے تن من میں اجالا ہے مسرور مرا دل ہے اسمِ شہِ والا سے الہام کی رم جھم میں جب اُن کا حوالہ ہے خوشبو کا بسیرا ہے گھر میں مرے ہر لمحہ […]

اُن پہ لکھنا شِعار ہے میرا

دل یہ مدحت نگار ہے میرا جب سے الفت عطا ہوئی ان کی عاشقوں میں شمار ہے میرا روتا رہتا ہوں انکی فرقت میں ان کے غم میں قرار ہے میرا نارِ دوزخ جلائے گی کیسے حامی حیدر کرار ہے میرا اُن کی مدحت کا دل میں نغمہ ہے دل یہ حُسنِ بہار ہے میرا […]

ایماں کی حرارت ہے الفت ابو طالب کی

’’ قرآن سے ظاہر ہے عظمت ابو طالب کی ‘‘ احمد کو کھلایا ہے سینے سے لگایا ہے دنیا بھلا کیا جانے شوکت ابو طالب کی اک سمت رسالت ہے ، اک سمت ولایت ہے تقسیم خدا نے کی نکہت ابو طالب کی یہ چاند حسیں جیسے روشن ہے ستاروں میں ایسے ہی زمیں پر […]

علیؑ تحریرِ نوری ہے علی مذکورِ مولیٰ ہے

علی نازِ ولایت ہے علی دستورِ مولیٰ ہے خدا کے واسطے سویا نبی اکرم کے بستر پر اجل کا خوف نہ آیا علی تیمورِ مولیٰ ہے دکھایا مصطفٰی نے جو غدیرِ خم پہ شوکت سے علی مہ رو دو عالم کا علی مہ نورِ مولٰی ہے علی قرآن کی زینت علی ہے جانِ رحمت بھی […]

نبی کے ٹھکانے سرِ آسماں ہیں

زمیں پر بھی ان کے نشاں ہی نشاں ہیں یہ فرمانِ ذیشاں حدیثوں میں دیکھا ’’ وہ تخلیقِ اول وہ روحِ جہاں ہیں ‘‘ وضاحت زمانے کی میں کر دوں یارو زمانے انہی کے انہی سے زماں ہیں انہی کا ہے نور اس جہاں میں ہویدا انہی کے لیے روشنی کے سماں ہیں وہی میرے […]

جو قافلہ بھی مدینے کی سمت جائے گا

دھنک سا رنگ وہ قلب و نظر میں پائے گا اگر حضور کی آمد مرے وطن میں بھی ہو تو اِس چمن کا ہر اک بچہ دف بجائے گا اگر ہوئی نہ زیارت جو خواب میں آقا تو زندگی کا ہر اک پل مجھے رُلائے گا اٹھا لُوں خاکِ مدینہ اگر اجازت ہو میں چوم […]