درود ان کے حسیں ہاتھوں پہ رب کا آسماں بولے

سلام ان کے لب و رخسار پر سارا جہاں بولے درود ان کے مدینہ پر فلک کا ہر مکیں بھیجے سلام ان کے مدینہ پر مکان و لا مکاں بولے درود ان پر نمازی روبرو کعبہ کے جب پڑھ لیں سلام ان پر خدائے لم یزل کا آشیاں بولے درود ان پر کہیں حسنین شانوں […]

جب خیالوں میں بلاغت کا صحیفہ اترا

میرے آنگن میں یہ مدحت کا صحیفہ اترا جب مؤذن کی صداؤں نے بلایا مجھ کو میرے دل پر بھی ندامت کا صحیفہ اترا جب مخارج سے تلاوت ہوئی مسجد میں تو پھر میرے مولا کی صباحت کا صحیفہ اترا جب سے سیرت پہ عمل کر کے پڑھا ہے قرآں نقطے نقطے سے کرامت کا […]

جہانِ رنگ و بو کی نکہتوں میں مصطفیٰ ڈھونڈوں

جو ان کو چُھو کے آتی ہو وہی ہر پل صبا ڈھونڈوں میں رسیا خاکِ بطحا کا میں عاشق نورِ خضریٰ کا جہاں ان کے قدم آئے وہ ذرے با خدا ڈھونڈوں جہاں نعلین رکھتے تھے مرے آقا مرے سرور وہاں پر آنکھ مس کرنے کی رفعت دل رُبا ڈھونڈوں کبھی حسانؓ سی ندرت ،کبھی […]

سخن با آبرو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے

تخیل سرخرو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے کہیں نُدرت کی خوشبو سے کہیں اُن کے پسینے سے سُخن جب مُشکبو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے خیالوں میں نہ بسنے دیں اگر دنیا کی رونق کو نبی کی جستجو ہو جائے تو پھر نعت ہوتی ہے حرا کے غار کی حسرت بھلے […]

عندلیبِ خیال آپ سے ہے

ہر سخن لازوال آپ سے ہے نورِ مدحت سے دل منور ہے اخترِ دل کا حال آپ سے ہے جس قلم سے ثنا کے پھول جھڑیں وہ قلم بے مثال آپ سے ہے رنگ و بو میں جو حسن ہے ظاہر دل کشا ہر جمال آپ سے ہے ذمزمے جو فضاوں میں ہیں گھلے ان […]

دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں

سرکار کی آنکھیں (مازاغ البصر) دیکھتی رہ گئیں سماں آنکھیں کیسے سرکار کی جواں آنکھیں جیسے سرکار کو خدا نے دیں ایسی دنیا میں ہیں کہاں آنکھیں موسٰی جس کو نہ دیکھ پائے تھے دیکھ آئیں وہ لا مکاں آنکھیں چارسو دیکھتے مرے آقا ایسی روشن ہیں کب یہاں آنکھیں ایسی کامل نظر ہے مولا […]

ہو جائے دل کا دشت بھی گلزار ، یا نبی

’’ بن جائے کوئی صورتِ دیدار ، یا نبی ‘‘ مجھ کو سخن وری کا سلیقہ بھی ہو عطا کر لوں میں اپنے درد کا اظہار ، یا نبی تارے تمام آپ کے قدموں کی دھول ہیں مجھ کو بتا رہے ہیں یہ اسرار ، یا نبی دامن پکڑ کے ، توبہ کروں اے شہِ […]

آقا کی زلفِ نور سے عنبر سحر ملے

مدت سے آرزو ہے کہ اِذنِ سفر ملے دہلیزِ مصطفیٰ پہ جھکا دوں میں اپنا سر مجھ کو اگر حضور مدینے میں گھر ملے پلکوں سے چن سکوں میں درِ مصطفیٰ کی ضو نعلینِ مصطفیٰ سے لگی خاکِ در ملے اے کاش میں بھی جاؤں دیارِ رسول میں مجھ کو بھی ان کے شہر سے […]

طیبہ کا شہر ، شہرِ نِگاراں ہے آپ سے

’’ لطف و کرم کی بزمِ درخشاں ہے آپ سے ‘‘ دورِ خزاں کا آپ ہی سرکار ہیں علاج صحرائے زندگی میں بہاراں ہے آپ سے نامِ نبی کو جب سے بنایا ہے آسرا مشکل ہر ایک راہ کی آساں ہے آپ سے شاداب آپ کی ہی ولا سے ہے نخلِ جاں دل کا دیار […]

ثنا ان کی ہر دم زباں پر رہے گی

ارم میں رہے گی یہاں پر رہے گی بشر بھی کریں گے ملک بھی کریں گے یہ مدحت زمیں آسماں پر رہے گی مسلماں جو عاشق ہیں سیرت کے ہر دم لگام ان کی اپنی زباں پر رہے گی ملے گا نہ جب تک دیارِ محمد مرے دل کی دنیا وہاں پر رہے گی اگر […]