مصحفِ ثنا از محمد ظفر اقبال نوری

مصحفِ ثنا: درد و سوز کی آب جُو حضرت علامہ سید ریاض حسین شاہ زید مجدہٗ نعتیہ ادب عقیدت کی گہرائی سے پھوٹتا ہے۔ خورشیدِ محبت سے امڈتی بکھرتی جذبات کی حیات بخش کرنیں اس کی نشوو نما کرتی ہیں۔ پاکیزہ تصوّرات اس کی رونمائی کرتے ہیں۔ بے تاب حروف حقیقتوں کے پیکر تراشتے ہیں۔ […]

اے قدیرِ قدرتِ بیکراں مجھے اذنِ عرضِ سوال دے

یہ جو شمسِ قہر ہے اوج پر اسے تُو ہی حکمِ زوال دے تری خلق ہیں سبھی خشک و تر تو ہی حکمراں ہے جہان پر ترے تحتِ امر ہیں بحر و بر مری مشکلات کو ٹال دے تجھے واسطہ ہے حبیب کا تری رحمتوں کے نقیب کا ہے مرا غنیم عجیب سا مجھے حوصلہ […]

نعتِ ابجد بہ ردیف بسم اللہ

(ا) اذن و فضل و عطا بسم اللّٰہ مدح و نعت و ثنا بسم اللّٰہ (ب ) بخشی رب نے سعادتِ مدحت شکرِ مولا بجا بسم اللّٰہ (پ ) پیش منظر ، پسِ خیال بھی وہ دل کا غنچہ کھِلا بسم اللّٰہ (ت ) تیرے اک جلوۂِ تبسّم سے گلستاں کھِل اٹھا بسم اللّٰہ (ٹ […]

درود آپ پہ آقا کہ حکمِ یزداں ہے

سلام آپ پہ شاہا ہمارا ایماں ہے درود آپ پہ آقا صراطِ جنّت ہے سلام آپ پہ شاہا کمالِ ایقاں ہے درود آپ پہ آقا شعورِ ہستی ہے سلام آپ پہ شاہا جمالِ عرفاں ہے درود آپ پہ آقا وظیفہ آدم کا سلام آپ پہ شاہا کہ وردِ رضواں ہے درود آپ پہ آقا ہے […]

ماہِ روشن بہارِ عالم

کشمیر اور بوسینیا پر ظلم و ستم کے پس منظر میں کہی گئی نعتیہ نظم ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰ ماہِ روشن بہارِ عالم ربیع الاوّل بہارِ عالم، وہ ماہِ روشن کی تابشوں میں مکاں کی ساری ہی وسعتوں میں زماں کی ساری ہی ساعتوں میں کسی کے رُخ کی جمال پرور تجلّیاں ہیں کہ بس رہی ہیں کسی […]

نعتِ ابجد

درود آپ پہ آقا کہ صورتِ زیبا سلام آپ پہ شاہا کہ آپ ہیں یکتا درود آپ پہ آقا کہ حکم ہے رب کا سلام آپ پہ شاہا یہ کام ہے سب کا درود آپ پہ سرکار بھیجتا ہے رب سلام آپ پہ بندے بھی بھیجتے ہیں سب درود آپ پہ آقا کمالِ خلق ہیں […]

اترا ہے اوجِ نُور سے یوں مصحفِ ثنا

(ا) اترا ہے اوجِ نُور سے یوں مصحفِ ثنا میری حرائے روح میں اک جگمگا ہوا (ب) بسمِ نبی جو میں ہوا اذنِ ثنا طلب بے مائیگی کو مل گیا رزقِ ثنا عجب (پ) پاتے ہیں زائریں ترے آداب اپنے آپ آئیں بپائے چشم کہ آہٹ نہ کوئی چاپ (ت) تنویر زندگی کی ہے آقا […]

محمد کہ ذوالجلال کا ہیں مظہرِ جلال

محمد کہ ذاتِ نور کا ہیں مشہدِ جمال محمد کہ دستِ حق کی ہیں تخلیق کا کمال محمد وحید و مانعِ تمثیل و خوش خصال محمد ہیں اپنی ذات میں بے مثل و بے مثال عدو آپ کا مکَسَّر و اَبتر ، لعین ، ضال محمد ہیں کائنات میں نورا نِیَت کا ناز محمد ہیں […]