مسکرانے کا مہینہ آ گیا

دل سجانے کا مہینہ آ گیا غم کے مارے جھوم کر کہنے لگے غم بھلانے کا مہینہ آ گیا جن کی خاطر ہیں بنے دونوں جہاں اُن کے آنے کا مہینہ آ گیا مرحبا ، صلِّ علیٰ کے ہر طرف گیت گانے کا مہینہ آ گیا نفرتیں ساری بھلا کر دوستو! دل ملانے کا مہینہ […]

یارب! تری رحمت کا خزینہ نظر آئے

بے تاب نگاہوں کو مدینہ نظر آئے ہے عُمرِ رواں گردشِ طوفاں سے ہراساں کر فضل کہ منزل پہ سفینہ نظر آئے مجھ کو بھی بلانا مرے مالک! ، مرے داتا! جب آتا ہوا حج کا مہینہ نظر آئے سب لوگ کہیں دیکھ کے آقا کا گدا ہے اے کاش! کہ جینے میں یہ جینا […]

عرش والوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام

مومنوں کو رب کا تحفہ الصلوٰۃ والسلام روح کی تسکین کا باعث درودِ پاک ہے دل کی راحت کا ذریعہ الصلوٰۃ والسلام پیارے آقا کی محبت میں گزاریں رات ، دن پائیں گے خلدِ معلی الصلوٰۃ والسلام مشکلوں کا حل اسی میں رکھ دیا اللہ نے اسم اعظم ہے نبی کا الصلوٰۃ والسلام خُلق میں […]

مری فریاد سُنیے ہوں پریشاں یا رسول اللہ

مرے ہر دُکھ کا بھی کر دیجے درماں یا رسول اللہ گناہوں نے مجھے گھیرا ہوا ہے دیکھیئے آ کر میری بخشش کا بھی ہو جائے ساماں یا رسول اللہ جسے بس آپ کی ذاتِ مقدس سے محبت ہو مجھے کر دیجیئے ایسا مسلماں یا رسول اللہ میرے ماں باپ اور مُرشد پہ بھی چشمِ […]

بیان کیسے ہو عظمت رسولِ اکرم کی

خدا ہی جانے حقیقت رسولِ اکرم کی عروجِ نوعِ بشر کے لیے یہ کافی ہے رہے نظر میں شریعت رسولِ اکرم کی کسی کے وہم و گماں میں نہ آ سکے گی کبھی کہاں ہے سرحدِ رفعت رسولِ اکرم کی خدا اور اس کے ملائک تو کرتے ہیں ہر دم اے مومنو! کرو مدحت رسولِ […]

ایک ہی خواب کو آنکھوں میں سجا رکھا ہے

سر کو خاکِ در اقدس پہ جھکا رکھا ہے قابلِ رشک ہے وہ شخص بھری دنیا میں میرے آقا نے جسے اپنا بنا رکھا ہے کیوں نہ رحمت کے فرشتے کریں رحمت مجھ پر آپ کا نام جو ہونٹوں پہ سجا رکھا ہے جس نے سرکار کی الفت کو بسایا دل میں ہم نے پلکوں […]

حسرتِ دل ہے مدینے کی بہاریں دیکھوں

اور پھر نور میں ڈوبی ہوئی راتیں دیکھوں نقشہء خلدِ بریں ہے وہ مدینے کی گلی آپ کی راہگزر ، آپ کی راہیں دیکھوں چھائی رہتی ہیں جو طیبہ کے سبب عالم پر آپ کے روضے پہ رحمت کی گھٹائیں دیکھوں آپ کے عشق میں بے تاب ہوا جاتا ہوں آپ کچھ کیجئے پُرکیف فضائیں […]

بگڑی ہوئی قسمت کو سرکار بناتے ہیں

جن کو نہ کوئی پوچھے اُن سے بھی نبھاتے ہیں چاہیں تو وہ قدموں میں طیبہ میں بلاتے ہیں چاہیں تو وہ خوابوں میں دیدار کراتے ہیں ہر اک پہ کرم کے وہ انبار لٹاتے ہیں دکھ درد کے ماروں کے یاور ہیں نبی سرور غم خوار زمانے کے جگ داتا ہیں وہ رہبر ہر […]

زمین و آسماں روشن ہوئے ہیں اُن کی طلعت سے

کِھلے رشد و ہدایت کے چمن اُن کی عنایت سے اُنہی کا فیض ہے کہ زندگی نے زندگی پائی شرف حاصل ہوئے انسانیت کو اُن کی نسبت سے نسب میں اور حسب میں وہ ہیں اعلیٰ رفعتوں والے کوئی اونچا نہیں ہے خلق میں آقا کی رفعت سے اُنہی سے غم کدے میں رونقیں آئیں […]

آپ کا جود و کرم سب پہ نرالا آقا

خیر پاتا ہے سدا مانگنے والا آقا آپ نے بھٹکے ہوئے کو بھی عطا کی منزل آپ نے گرتے ہوؤں کو بھی سنبھالا آقا آپ آئے تو زمیں پر بھی ہوا ہر جانب آپ کے نور کے جلوؤں سے اُجالا آقا آپ کا ذکر شہا! ساری کتابوں میں ہوا سب صحیفوں میں خدا کے ہے […]