نبی المرسلیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

امام الاولیں آئے مبارک ہو جہاں والو! جنہیں قرآن بھی رحمت پکارے اور عالم بھی وہی فخرِ مبیں آئے مبارک ہو جہاں والو! لبِ کونین پر نغمے درودوں اور سلاموں کے شفیع المذنبیں آئے مبارک ہو جہاں والو! سراپا حُسن کے پیکر ، خدا کے نور کے مظہر وہ عظمت کے نگیں آئے مبارک ہو […]

آمدِ خیرالواریٰ حق مرحبا صد مرحبا

نائبِ رب العلی حق مرحبا صد مرحبا تاجدارِ انبیاء حق مرحبا صد مرحبا شہنشاہِ دوسرا حق مرحبا صد مرحبا کہکشائیں بھی منور ہو گئیں ہیں نور سے آمدِ نورِ خدا حق مرحبا صد مرحبا ہر زمانہ جن کے آنے کی خبر دیتا رہا آ گئے وہ رہنما حق مرحبا صد مرحبا بارہ کی صبحِ بہاراں […]

خدا کے کرم کا نظارہ درود

نبی کی عطا کا اشارہ درود کئی بار پرکھا ہے میں نے اسے بنا مشکلوں میں سہارا درود اُنہی پر برستی ہے رحمت سدا جنہیں جان و دل سے ہے پیارا درود اسے لب پہ اپنے سجاؤ میاں! وسیلہ ہے بخشش کا سارا درود نکالے غموں کے تلاطم سے یہ کہ ہے راحتوں کا کنارہ […]

آپ کا جمال یا رسول

سرتاپا کمال یا رسول نین نقش آپ کے حسیں سب سے بے مثال یا رسول آپ کے صحابہ ، اہلبیت سارے خوش خصال یا رسول حوریں بھی ہیں دنگ دیکھ کر آپ کا بلال یا رسول تشنہ کام ہم بھی ہیں یہاں دیجئے زُلال یا رسول طالبِ جمال ہے رضاؔ کیجیئے نہال یا رسول

یانبی چشمِ کرم فرمائیے

یا نبی چشمِ کرم فرمائیے اپنے قدموں میں مجھے بلوائیے حسرتِ دیدار میں بے چین ہوں اک جھلک یا سیّدی دکھلائیے چار سو غم کی گھٹائیں چھائی ہیں رحمتوں والی ہوا چلوائیے بحر کی موجوں کی زَد میں ناؤ ہے آئیے میری مدد فرمائیے شافعء روزِ جزا آ جائیے مژدہ بخشش کا مجھے سنوائیے نعت […]

رنج و آلام دور رہتے ہیں

مجھ پہ طاری سرور رہتے ہیں ہے یقیں دل حرا ہے یا طیبہ جب سے دل میں حضور رہتے ہیں اُن کی چشمِ کرم کا صدقہ ہے علم ہے ، باشعور رہتے ہیں جب سے ہونٹوں پہ اُن کا نام آیا غم نہیں ہیں ، سرور رہتے ہیں جو دوانے ہیں شاہِ بطحا کے راحتوں […]

رحمتوں کے اشارے حضور آپ ہیں

بحرِ حق کے کنارے حضور آپ ہیں آپ کی زندگی مشعلِ راہ ہے بندگی کے نظارے حضور آپ ہیں آپ سا کوئی دیکھا نہیں ہے حسیں خُلق میں سب سے پیارے حضور آپ ہیں حضرتِ آمنہ کے ہیں نورِ نظر سعدیہؓ کے دُلارے حضور آپ ہیں سرتاپا معجزہ ، معجزہ ہر ادا رب نے ایسے […]

لبوں پہ جاری درود و سلام ہو جائے

جہاں بھی ذکرِ شہِ ذی مقام ہو جائے مرے عروج کو بس اتنی بات کافی ہے کہ میرا اُن کے گداؤں میں نام ہو جائے تمام عمر نبی کے قصیدے پڑھتا رہوں الٰہی! مجھ پہ بھی وہ فیض عام ہو جائے کبھی نصیب میں ایسی بھی شام آ جائے نبی کے در پہ یہ حاضر […]

حسرتِ دل ہے اُن کا حرم سامنے

سبز گنبد رہے دم ، بدم سامنے زندگی کا سفر یونہی چلتا رہے پاؤں اُن کا کرم ہر قدم سامنے محفلِ نعت ہو اور لب پہ ثنا صدرِ محفل ہوں شاہِ اُمم سامنے اس لیے مٹ گیا خوفِ روزِ جزا میرے سرکار ہیں ہمہ دم سامنے آپ کی شان و عظمت کو تکتے ہوئے سر […]

ماورائے عقلِ انساں شان و عظمت آپ کی

پھر بھلا کیسے بیاں ہو مجھ سے مدحت آپ کی آپ کی ذاتِ مقدس نور کے پردوں میں ہے ایک رب ہی جانتا ہے بس حقیقت آپ کی آج بھی کافی ہے انساں کی ہدایت کے لیے شُہرئہ آفاق ہے کامل شریعت آپ کی آپ ہیں مالک خدا کی کُل خدائی کے حضور کیوں نہ […]