کیجیئے ایسا کچھ کرم آقا

دیکھ لوں آپ کا حرم آقا مجھ سے اب تو سہے نہیں جاتے ہجر کے ظلم اور ستم آقا اِذن دے دیجیئے مدینے کا تا کہ لُوں میں سُکوں کے دَم آقا آپ کی یاد موجزن دل میں لب پہ مدحت ہے دم ، بدم آقا آپ کا عشق میری دنیا ہے اور طاعت مرا […]

سراپا نور ، عظمت کے نگیں ہیں

مرے آقا حسینوں سے حسیں ہیں کرم کی انتہا ، رحمت ، عطا ہیں امام الاوّلین و آخریں ہیں وہ شاہِ ابنیاء و مرسلیں بھی امیرِ دو جہاں ، فخرِ مبیں ہیں اُنہی کے نور سے روشن ہے دنیا اُنہی سے آسماں سارے حسیں ہیں خدائی میں عیاں ہے مصطفائی خدائی ہے جہاں وہ بھی […]

اِذن دے دیجیئے اک بار مرے آقا جی

آپ کا دیکھ لوں دربار مرے آقا جی مجھ پہ بھی اپنی عنایات کی بارش کیجے جھولی بھر دیجیئے سرکار مرے آقا جی ڈوب سکتا ہی نہیں میرا سفینہ اب تو ناخدا آپ ہیں سردار مرے آقا جی مرے دل میں ، مری آنکھوں میں سما جائیے اب کب سے ہوں میں بھی طلبگار مرے […]

جب سے آقا کی نظر ہے واہ ، واہ

میرا گھر خوشیوں کا گھر ہے واہ ، واہ خواب میں سرکار کا دربار ہے اور مجھ سا پیشِ در ہے واہ ، واہ نعت کہتا ہوں نبی کے عشق میں پاس میرے وہ ہنر ہے واہ ، واہ جس جگہ آرام فرما ہیں حضور بس وہ جنت کا نگر ہے واہ ، واہ آج […]

میری حسرت مٹائیے آقا

اپنا طیبہ دکھائیے آقا میری آنکھوں کو چین آئے گا دید اپنی کرائیے آقا اس طرف بھی صبا کا رُخ کیجے دل کا گلشن کھلائیے آقا گردشِ بحر میں میری ناؤ التجا ہے بچائیے آقا غم کا مارا ہوں ، بے سہارا ہوں مجھ کو سینے لگائیے آقا اپنی رحمت کی اک نظر کیجے بگڑی […]

محسن و غمخوارِ انساں ہیں حضور

عظمت و توقیرِ قرآں ہیں حضور اُن کے ہی لطف و کرم میں زندگی باعثِ تسکینِ ہر جاں ہیں حضور ہر جگہ ، ہر موڑ پر ، ہر دور میں اپنی اُمت کے نگہباں ہیں حضور صدرِ بزمِ مرسلاں ، فخر الہدیٰ وصل کی شب کے بھی مہماں ہیں حضور نورِ عالم ، رحمتِ کونین […]

مجھے دو اِذن کہ میں ایسا انتخاب لکھوں

مدینے پاک کے ذرّوں کو آفتاب لکھوں وہ باغِ طیبہ کے گل کی تو بات کیا کہنے! وہاں کے خاروں کو بھی خلد کے گلاب لکھوں جنہوں نے تھاما ہے دامن حضور کا لوگو! اُنہیں نصیب کے میداں میں کامیاب لکھوں مری ہے آرزو مولا کہ اُن کی مدحت کے اُنہی کے عشق میں میں […]

جب سے لب پر درود و سلام آپ کا

شاد رہنے لگا ہے غلام آپ کا سر کے بل آؤں گا آپ کے شہر میں اِذن ملتے ہی خیرالانام آپ کا نور پُرنور ہے گھر مرا نور ہے جب سے دروازے پر لکّھا نام آپ کا ’’وَرَفَعْنَا‘‘ کی آیت کا بھی ہے بیاں ذکر اونچا ہے سب سے مقام آپ کا باعثِ رُشد ہے […]

قدم ، قدم پہ صدف رشکِ کہکشاں دیکھو

زمینِ بطحا میں آباد آسماں دیکھو ازل سے بزمِ درود و سلام جاری ہے خدا کے قرب میں آقا کا آستاں دیکھو جو دشمنوں کو بھی رحمت کی دے دُعا یارو! کہیں ملے گا کوئی اُن سا مہرباں دیکھو زمیں پہ خلد نشاں ، شہرِ امن ، رحمت ہے مدینہ حُسنِ عطا ، حُسنِ جاوِداں […]

مبارک ، مبارک کہ سرکار آئے

اماموں ، رسولوں کے سردار آئے یتیموں ، غریبوں کے حامی و ناصر وہ سارے جہانوں کے غم خوار آئے نہ کیوں آج جھومیں نہ خوشیاں منائیں ہمارے نبی شاہِ ابرار آئے مبارک تمہیں آمنہ ہو مبارک خدائی کے مالک و مختار آئے نہ کیوں گھر منور ہو مائی حلیمہ کہ جب گھر میں وہ […]