لبوں پہ جب بھی درود و سلام آتا ہے

خدا سے لطف و کرم کے پیام لاتا ہے اندھیرے اُس کے گھرانے سے دور بھاگتے ہیں چراغِ عشقِ نبی گھر میں جو جلاتا ہے دیارِ نور سے دنیا میں جو بھی جاتا ہے وہ اپنی روح مدینے میں چھوڑ جاتا ہے مدینے پاک سے آتے ہیں وہ مدد کرنے اُنہیں مدد کے لیے رو […]

بزمِ ہستی کے روحِ رواں آپ ہیں

یا نبی! رحمتِ دو جہاں آپ ہیں منبعء جود ، مونس و غمخوارِ کُل حامیء بے کساں ، مہرباں آپ ہیں شہنشاہِ زماں ، خاتمِ مُرسلاں باعثِ کُن فکاں ، جاوِداں آپ ہیں شہریارِ اِرم ، تاجدارِ حرم رہبرِ رہبراں ، عالیشاں آپ ہیں صاحبِ تاج و معراج ، محبوبِ حق رونقِ مجلسِ قدسیاں آپ […]

متاعِ بامِ فلک اور کہکشاں کے لیے

نبی کا ذرئہ پا نور ضوفشاں کے لیے درودِ سرورِ کون و مکاں ہی کافی ہے سکونِ دل کے لیے اور میری جاں کے لیے چراغِ حُبِّ نبی جب سے گھر میں روشن ہے اُجالے خلد سے آتے ہیں آستاں کے لیے قدم ، قدم پہ مری رہنمائی فرمائی وہ مہرباں ہیں بہت مجھ سے […]