حضور عالی مقام

حضور عالی مقام پیغمبر خدائے رحیم، سرخیل مرسلاں وہ رسول رحمت یہ زہر آلود طنز اور ملحدانہ فقروں کو سن کے خاموش ہی رہے اور زبان اقدس پہ آپ کی کوئی بھی نہ حرف ملال آیا مگر یہ دل میں خیال آیا خدائے برتر کہ جس کی خاطر تمام لوگوں سے دشمنی لی خبر نہیں […]

حضور افسردہ و پریشاں جو گھر سے نکلے

حضور افسردہ و پریشاں جو گھر سے نکلے گلی میں دیکھا وہ زوجہ بولہب ، وہ ام جمیل، حمالۃ الحطب اپنے گھر کی دہلیز پر کھڑی تھی گلی کی کچھ عورتوں کو اپنی جلی کٹی سب سنا رہی تھی حضور عالی مقام پر جب نظر پڑی تو گلی کی ان عورتوں سے بولی : ’’ہمارے […]

حضور عالی مقام ہر چند رب عالم کے اور اس کے رسول کے

حضور عالی مقام ہر چند رب عالم کے اور اس کے رسول کے دشمنوں سے خائف نہیں ہوئے تھے مگر یہی تھا ملال دل میں بہت دنوں سے اُدھر سے وحی خدائے برتر رکی ہوئی تھی مخالفوں کے ہجوم میں جو خدائے قدوس کا سہارا تھا وہ بھی اب ٹوٹتا سا محسوس ہو رہا تھا […]

نور و حضور کا یہ عجب اہتمام ہے

آنکھوں کے سامنے در عالی مقام ہے حاضر ہوں بارگاہ پیمبر میں آج میں ٹھہرا ہوا سا سلسلہ صبح و شام ہے میں آ گیا ہوں روضہ اقدس کے سامنے اے دل ذرا ٹھہر کہ ادب کا مقام ہے دربار نور اور یہ مجھ سا گناہگار حیراں ہے آنکھ، لب پہ درود و سلام ہے […]

توصیفِ شہنشاہ دو عالم کا ہے اعجاز

پہنچی سر افلاک مرے فکر کی پرواز ہر صاحب عرفاں ہے ثنا خوانِ پیمبر وہ قدسی لاہور ہو یا سعدی شیراز جو مدح پیمبر کی نہ لذت سے ہو آگاہ ہے اُس کی صدائے قلم اک نغمہ بے ساز کس شوق سے پہنچی ہے سر شہر محمد جذبوں کے بم و زیر میں ڈھل کر […]

لے کے اٹھی نغمہ صفات محمد

ظلمت شب میں حرا کی صبح مخلد وادی فاراں کی تابناک سحر سے نور فشاں ہے یہ آسمان زبر جد اُس کو ملی سروری و خسروی دہر اُس پہ اتاری گئی کتاب مجلد عکس جبیں اُس کا عکس ماہ متمم نقش نگیں اُس کا نقش لعل و زمرد اُس نے دکھائی ہے مجھ کو راہ […]

بزرگ و برتر خدا نے جب

بزرگ و برتر خدا نے جب سرور دو عالم محمد مصطفی کو پیغمبری کے انعام سے نوازا تو شہر مکہ کی ہر گلی سے یہ شور اٹھا اگرچہ یہ صادق اور امیں ہے مگر ہم ایسے رسول کو مانتے نہیں ہیں جو مال و دولت میں ہم سے کم ہے نہ صاحب سیف ہے نہ […]

میرا آئینہ افکار ہے مدحت تیری

ڈھل گئی شعر کے سانچے میں محبت تیری دوست تو دوست ترے خون کے پیاسوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے شفقت تیری آدمیت کے سب آداب سکھا دیتی ہے روحِ قرآن کا اعجاز ہے سیرت تیری تیرا ہر قول حکم ہے، تری ہر بات سند نقش ہے صفحہ ہستی پہ صداقت تیری تیری […]

سلیقہ مجھ کو آ جائے اگر نعت محمد کا

مرے ہر شعر میں موجود ہو مضمون آمد کا جو اُن کی نعت لکھوں، دید کے قابل ہو نظارہ خروشِ بحرِ فکرِ نارسا کے جزر اور مد کا مجھے اہل کرم دنیا کے بے وقعت نظر آئیں جو لکھوں تذکرہ میں آپ کے اوصاف بے حد کا شکست و ریخت آزر کے صنم خانے کی […]

تیرا کوئی ثانی نہیں یا رحمۃ للعالمیں

مہر سپہر ہفتمیں یا رحمۃ للعالمیں اے معدن فکر و نظر، اے مخزن فضل و ہنر اے علم کے حصن حصیں یا رحمۃ للعالمیں تو سربراہ عارفاں، سرآمد دانشوراں تو ہے امام المتقیں یا رحمۃ للعالمیں تو سید والا گہر، خاکی ہیں تیرے ہمسفر نوری ہیں تیرے ہم نشیں یا رحمۃ للعالمیں افضل ترا دستور […]