طوفان رنج و غم کے بجھاتے رہے چراغ

یادِ نبی کے دل میں سجاتے رہے چراغ تاریکیاں تھیں چاروں طرف جب جہان میں ان کے غلام تب بھی جلاتے رہے چراغ ظلمت شبِ سیاہ کی گہری تو تھی مگر ’’ہم بھی درود پڑھ کے بناتے رہے چراغ‘‘ سرکار کی غلامی نے بخشا وہ حوصلہ دورِ ستم میں عدل کے لاتے رہے چراغ غارِ […]

’’اس طرف بھی شاہِ والا، بندہ پرور ، دیکھئے‘‘

سخت مشکل میں گھرے ہیں تیرے نوکر دیکھئے یا رسول اللہ ! رحمت کی نظر کا ہے سوال آیا ہے فریاد لے کر در پہ کمتر دیکھئے آپ منگتوں کے سدا دامان بھرتے ہیں شہا ! آپ کے ہوتے ہوئے غیروں کو کیونکر دیکھئے بھیک لینے آ گئے شاہ و گدا دربار میں ہم بھی […]

مدینہ شہر میں اپنا قیام ہو جائے

زیارتوں سے یہ دل شاد کام ہو جائے ترس رہا ہے یہ سرکار ! اذن دے دیجے ’’سلام کے لئے حاضر غلام ہو جائے‘‘ مدینے شہر کی مٹی ملے جو مدفن کو اگرچہ نیچ ہوں ، اونچا مقام ہو جائے مدینے جانے کو آقا، نہیں ہے زادِ سفر جو آپ چاہیں تو سب انتظام ہو […]

اپنی ہستی حباب کی سی ہے

عمر ساری سراب کی سی ہے حبِ سرکار گر نہ ہو دل میں زندگانی عذاب کی سی ہے ہجر طیبہ میں بے کلی ہے بہت ’’حالت اب اضطراب کی سی ہے‘‘ عمرِ سرکار کا ہر اک لمحہ سامنے اک کتاب کی سی ہے عاصیوں پر حضور کی رحمت چھاؤں ٹھنڈی سحاب کی سی ہے ہے […]

جو کچھ بھی ہے جہان میں سارا نبی کا ہے

سارے جہاں میں نُور اجالا نبی کا ہے گرچہ ہیں خالی ہاتھ پہ رہتے ہیں مطمئن شکرِ خدا کہ ہم کو سہارا نبی کا ہے ڈوبا ہوا تھا مہر، سرِ عصر پھرایا ٹکڑے ہوا ہے چاند اشارہ نبی کا ہے اس کے تو رزق و مال میں کیونکر کمی رہے جو خوش نصیب ، مانگنے […]

’’دن کا آغاز کیا سورۂ رحمٰن کے ساتھ‘‘

اب تعلق ہے مری روح کا قرآن کے ساتھ نورِ قرآن اترتا ہے انہی کے دل پر ہو دلی عشق جنہیں صاحبِ قرآن کے ساتھ جن کو ہوتی ہے شہِ کون و مکاں سے الفت وہ سوئے حشر چلے مژدۂ غفران کے ساتھ پہنچے سدرہ پہ تو جبریل رکے اور کہا اس سے آگے کی […]

جن کی نعتِ نبی زندگی ہو گئی

ان کی پاکیزہ تر شاعری ہو گئی یہ جہاں تھا اندھیروں میں ڈوبا ہوا ’’ مصطفٰے آ گئے روشنی ہو گئی ‘‘ والضّحٰی کا جو ہر سُو اجالا ہوا دُور عالَم کی سب تیرگی ہو گئی جب بھی لایا تصور میں در آپ کا گھر میں بیٹھے مری حاضری ہو گئی نامِ سرکار پر جان […]

قلبِ ویراں کو نُور دیتا ہے

بندگی کا شعور دیتا ہے صدقِ دل سےجو مغفرت مانگے اس کو ربِ غفُور دیتا ہے ذکرِ مولا ہی جان لو اتنا راحتوں کا وفُور دیتا ہے ذکر اُس کا ہو ، وہ بھی خلوت میں اک عجب سا سرور دیتا ہے حمد و مدحِ حبیب کی خاطر کتنی عُمدہ سطور دیتا ہے جو بھی […]