طرزِ سرکار کو بس جانِ انقلاب لکھو

اُنکی ہر بات کو تم روشنی کا باب لکھو پڑھنے والوں کیلئے مشعلِ جاں سیرتِ پاک لکھنے والو! مرے آقا کے بس خطاب لکھو آپ کے نقشِ قدم سے جو بٹ رہا ہے شعور اُسی کو حکمت و دانش کی آب و تاب لکھو بااَدب جس نے بھی تنہائی میں درود پڑھا اُسے دربارِ رسالت […]

حکمِ خدا بھی دل کی صدا بھی درود ہے

روحانیت کی اصل غذا بھی درود ہے آقا کی چاہتوں کا ہے زینہ درودِ پاک اور چاہتِ نبی کا صلہ بھی درود ہے مانا کہ وردِ صلے علیٰ ہے درود پر ہر نسبتِ نبی کی حیا بھی درود ہے ہاں ہاں اندھیری قبر کی ہے روشنی درود محشر میں عافیت کی ردا بھی درود ہے […]

جنابِ صدیق ؓکے ہماری فہم سے ارفع مقام بھی ہیں

نبی کی امت میں ہر قیادت کے تاابد وہ امام بھی ہیں عمل کا داعی یقیں کی منزل کرم کا چشمہ درِ سخاوت وہ سارے اصحاب میں درخشاں وہ سب کے ماہِ تمام بھی ہیں وہ آبروئے خلوص و ایثار و صدق و عشق و وفا و دانش پر انکی مدحت کے کب ہیں لائق […]