بے سہارا ہیں ترے در پہ آئے بیٹھے ہیں

تیرے دربار میں دامن بچھائے بیٹھے ہیں بُتان نخوت و پندار سے ملے گی نجات سو اپنے قلب کو کعبہ بنائے بیٹھے ہیں حضور! بھیجا ہے اللہ نے ترے در پر کہ اپنی جان پہ ہم ظلم ڈھائے بیٹھے ہیں اپنے دامان میں اور کچھ نہیں ہے آقا! چار چھ اشکِ ندامت بہائے بیٹھے ہیں […]

دیکھ لوں جا کر مدینہ پاک کو

چین آئے دیدۂ نمناک کو سو رہا ہوں اس لیے بھی چین سے خاک نے سینے لگایا خاک کو پھر لحد میں ہوگیا ان کا کرم تک لیا ہے صاحبِ لولاک کو تیری نسبت سے ملا عزّ و شرف میرے آقا! ذرۂ خاشاک کو گنبدِ خضراء جو تیرے پاس ہے رشک ہے تجھ پر زمیں! […]

مجھ خطا کار پہ آقا جو نظر ہو جائے

زندگی میری مدینے میں بسر ہو جائے جس کو ہو جائے تِرے نام سے نسبت شاہا! بس وہی نام زمانے میں امر ہو جائے بن کے طائر جو مدینے کی فضا میں اُتروں ہجر کی رات کٹے اور سحر ہو جائے ٹہنیاں گاڑیں زمیں میں تو اُنہیں باغ کریں شاخ کو ہاتھ لگا دیں تو […]

ہوا کے دوش پہ رکھتا ہوں میں جلا کے چراغ

یہ آندھیاں بھی دکھائیں ذرا بجھا کے چراغ دل و دماغ پہ چھاتا ہے نُور کا بادل اٹھا کے ہاتھ، جلاتا ہوں جب دعا کے چراغ انہی کے نام چمکتے ہیں آسمانوں پر جو خونِ دل سے جلایا کیے وفا کے چراغ جہاں بھی جاؤں میں پاتا ہوں روشنی دل میں دل و نگاہ میں […]

دامانِ کرم کے جو سہارے نہیں ہوتے

اچھے کبھی حالات ہمارے نہیں ہوتے دنیا کی ہے رونق یہ حضور آپ کے دم سے ورنہ یہ سمندر ، یہ کنارے نہیں ہوتے کونین کے والی کا ہی صدقہ ہے یہ ورنہ یوں ٹھاٹھ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے ملتی نہ انہیں آپ کے چہرے کی تجلی روشن یہ کبھی چاند ستارے نہیں […]

خطا کار پر مہرباں ہیں محمد

مری راحتِ قلب و جاں ہیں محمد حقیقت کوئی جانتا ہی نہیں ہے جہاں میں وہ سرِ نہاں ہیں محمد وہ تخلیقِ اول وہ روحِ جہاں ہیں کلیدِ ظہورِ جہاں ہیں محمد جو رستہ فقط سیرتِ مصطفیٰ ہے تو منزل کا روشن نشاں ہیں محمد زمانے کی تپتی ہوئی دھوپ میں بس سروں پر تنا […]

ماہِ تاباں سے بڑھ کر ہے روشن جبیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

رشکِ خورشید و انجم ہے روئے حسیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں جس نے دیکھی ہے آقا تری اک جھلک تیرے چہرے کے جلووں میں گم ہو گیا بس وہیں پر نگاہیں جمی رہ گئیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں تیری انگلی اٹھی ڈوبا سورج پھرا ایک اشارہ کیا […]

اٹھی ہے جن کی جانب بھی نگاہِ ناز بسم اللہ

انہی کے ہی مُقدّر میں ہے فوز و فاز بسم اللہ ترِی رفعت کا اندازہ کسی کو ہو بھی تو کیسے کہ سدرہ سے بھی آگے ہے تری پرواز بسم اللہ وہ او ادنیٰ کی قُربت سے مشرّف آپ کا ہونا شبِ اسری مرے آقا ! ملا اعزاز بسم اللہ مرے آقا کی مدحت میں […]

ہے مشکل میں تیری یہ مخلوق ساری خدایا کرم کر خدایا کرم کر

ہمیں اس وبا سے ملے رستگاری خدایا کرم کر خدایا کرم کر یہ گاڑے ہیں پنجے مرض نے جو ہر سو مرض میں اضافہ ہوا جا رہا ہے ہر اک پر ہوا ہے عجب خوف طاری خدایا کرم کر خدایا کرم کر بہائے ہیں جس کے لئے اشک غاروں میں جا کر نبی نے کہ […]

ہیں ہم چاک داماں خدائے محمد

بہت ہی پریشاں خدائے محمد پڑے کوئی مشکل ہمیں زندگی میں کرے تو ہی آساں خدائے محمد عجب بُت پرستی کا ہے دور دورہ تُو دے حکم آذاں خدائے محمد شجر ہوں حجر ہوں کہ ہوں بیل بوٹے ہیں تیرے ثنا خواں خدائے محمد ترِے سادہ بندے گھرے گمرہی میں سو دے اپنی پہچاں خدائے […]