پھوٹی حرا سے نورِ نبوت کی روشنی

پھیلی جہاں میں مہرِ رسالت کی روشنی صد شکر ہم کو نعمتِ قرآن مل گئی پائی ہے حرف حرف میں وحدت کی روشنی میرے مشامِ جاں میں ہوئیں جگمگاہٹیں جب سے عطا ہوئی ہے یہ مدحت کی روشنی کرتی ہوں پیش آ پ کو پیہم درودِ پاک مہکا رہی ہے روح کو چاہت کی روشنی […]

ہو گیا روشن جہاں ماہِ رسالت آ گئے

عالمیں کے واسطے وہ بن کے رحمت آ گئے روزِ محشر کام آئے گی شفاعت آپ کی عاصیوں کے واسطے بن کر مسرت آ گئے ہر طرف پھیلی ہوئی تھیں کفر کی تاریکیاں نورِ وحدت کے چراغ ان کی بدولت آ گئے اِذنِ طیبہ مل گیا ہم پر ہوا لطف و کرم آپ کے دربار […]

چہک رہا ہے مرا مقدر کہ مصطفیٰ کے دیار میں ہوں

درود لب پر جھکی ہیں نظریں میں رحمتوں کے حصار میں ہوں حرم کے جلووں کی جگمگاہٹ نظر سے دل میں اتر رہی ہے فرشتے گھیرے ہوئے ہیں مجھ کو میں گوشۂ نور بار میں ہوں دعائیں مقبول ہو رہی ہیں اور اشک بھی رنگ لا رہے ہیں سخی کی دہلیز پر کھڑی ہوں گدا […]

لبِ ازل کی صدا لا الہ الا اللہ

وہی ہے یکتا خدا لا الہ الا اللہ درود پڑھ کے ابھی میں نے ابتدا کی ہے قلم نے کی ہے ثنا لا الہ الا اللہ جو سب سے پہلے کیا ذکر ذاتِ باری کا مرے نبی نے کہا لا الہ الا اللہ زبان رہتی ہے تر قلب شاد ہوتا ہے کہ روح کی ہے […]

الہی ثنا خوانِ سرکار کر دے

عطا مجھ کو مدحت کے اشعار کر دے مرے دل میں روشن رہے نورِ احمد مرا کاسۂ جاں پُر انوار کر دے کرم ایسا کر میرے سینے پہ یارب نبی کی محبت کو بیدار کر دے نہیں اور چاہت کوئی میرے مولا عبادت کا مجھ کو طلب گار کر دے کروں تیری مخلوق کی میں […]

اے کریم! ناتواں پر تری رحمتوں کا سایہ

تجھے حمد ہے خدایا تجھے حمد ہے خدایا میں تری ادا پہ قرباں تری بندہ پروری ہے مجھے نعت گو بنایا تجھے حمد ہے خدایا بہ طفیلِ شاہِ بطحا مجھے بے بہا نوازا مرا بخت جگمگایا تجھے حمد ہے خدایا مری زندگی کا مقصد تری حمد ان کی مدحت یہ ہنر مجھے سکھایا تجھے حمد […]

یا رب مرے حروف میں ایسا کمال ہو

ہر لفظ تیری حمد کا یوں بے مثال ہو تیری ثنا کے موتی میں چن کر سمیٹ لوں اور تیری یاد سے ہی مرا دل نہال ہو گلشن مری حیات کا مہکا رہے سدا موسم گلابِ سرخ کا ہر ڈال ڈال ہو ہو جاؤں بندگی میں جو مشغول ہرگھڑی خورشیدِ بخت کو نہ کبھی بھی […]

مرے لب پہ ہے جو تری ثنا، تری شان جل جلال ہے

یہ جو کائنات کا حسن ہے ترے نور ہی کا جمال ہے کریں حمد تیری شجر حجر ترے ماتحت ہیں یہ بحروبر مہ و مہر تجھ سے ہیں بہرہ ور ، تیری مثل ہے نہ مثال ہے تیری شان جل جلال ہے ہے ستاروں میں تری روشنی ہے فلک پہ تیری ردا تنی ترے حکم […]

اے مرے خدا مرے مہرباں مجھے ایسا وصفِ کمال دے

ترا نام ورد زباں رہے مجھے ایسے سانچے میں ڈھال دے کروں ہر گھڑی میں تری ثنا مری سانس میں ترا شکر ہو ترا قرب ہو تری ذات ہو کوئی ایسا لمحہ وصال دے ترا سنگ ہو یہ امنگ ہو تری بارگہ میں پڑی رہوں مجھے اپنے رنگ میں رنگ دے مری بے بسی کو […]

ذرہ ذرہ زمیں کا درخشاں ہوا

جس گھڑی جلوہ گر ماہِ تاباں ہوا نُور اوّل کی آمد ہوئی جس گھڑی سارے عالم میں گھر گھر چراغاں ہوا کھل گئے بخت اس کو سعادت ملی جو بھی شہرِ مدینہ کا مہماں ہوا حاضری کا مجھے بھی شرف مل گیا خوش مقدر ہوں پورا یہ ارماں ہوا حجرۂ دل کی خوش بخت دیوار […]