عشقِ احمد کا دیا دل میں جلائے رکھوں

ہر گھڑی ذکر کی محفل بھی سجائے رکھوں کاش قدموں میں بلا لیں مجھے سرکارِ جہاں پھر اسی در پہ جبیں اپنی جُھکائے رکھوں باغِ طیبہ سے چنوں روز ثنا کی کلیاں خود کو بس نعت نگاری میں لگائے رکھوں سبز گنبد کے تلے شام و سحر بیٹھی رہوں دل حرم پاک کے جلووں سے […]

ہوا ہے نعت کا روشن دیا مدینے سے

ملا ہے فیض مجھے بے بہا مدینے سے کبھی جو ہجرمیں سرکار کو پکارا ہے کرم کی آئی ہے ٹھنڈی ہوا مدینے سے جو نامِ سیدِ والا کا ورد کرتی ہوں تو گھیر لیتی ہے آ کر ضیا مدینے سے خدا کا شکر کہ حسرت رہی نہ دنیا کی ہوئی ہے مجھ پہ کچھ ایسی […]

احسان مجھ پہ ہے مرے خیر الانام کا

اپنے کرم سے بھر دیا دامن غلام کا آقا کی ذات پاک سے یوں رابطہ رہے کرتی ہوں پیش تحفہ دروُدو سلام کا اک روشنی سی ہو گئی خوشبو کے ساتھ ساتھ چھیڑا ہے ذکر کس نے یہ بطحا کی شام کا کتنی حسین ہو گئی ہے زندگی مری ہے ورد میرے لب پہ محمد […]

آقائے دو جہاں مرے سرکار آپ ہیں

اور سارے انبیا کے بھی سردار آپ ہیں جُود و کرم ہے آپ کا اُمت پہ بے کراں مجبور و بے کسوں کے جو غم خوار آپ ہیں شمس و قمر ، نجوم میں ہے آپ کی ضیا اس روشنی کا منبعٔ انوار آپ ہیں مشرک بھی آپ کو ہی کہیں صادق و امیں بے […]

زندگی کا قرینہ ملا آپ سے

نعت کا بھی خزینہ ملا آپ سے دل کی تاریکیوں میں ضیا آ گئی ایک روشن ہوا ہے دیا آپ سے دور طیبہ سے رہ کر بھی دوُری نہیں رابطہ میری جاں کا ہوا آپ سے میرے گلشن سے خوشبو ہے آنے لگی جب سے مہکا پسینہ ملا آپ سے جس طرف سے سواری گزرتی […]

ولائے سیّدِ سادات کانِ رحمت ہے

’’حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے‘‘ ثنا کے پھول وہیں سے میں روز چنتی ہوں بہت حسین ترا گلستانِ رحمت ہے سنیں حرم میں رسیلے سے میٹھے لہجے میں وہی تو لحنِ بلالی اذانِ رحمت ہے جہاں سے نُورِ ہدایت کی روشنی پُھوٹی وہ شان والی حرا ہی نشانِ رحمت ہے ہے شہرِ طیبہ […]

یا رب ترے حبیب کی ہر دم ثنا کروں

تیرے کرم کا ساتھ ہو یہ ہی دعا کروں دل میں ولائے سیدِ لولاک ہو بسی ہر سانس سے میں وردِ صلِ علیٰ کروں میرے دیارِ دل کی بھی ہو ختم تیرگی عشقِ رسولِ پاک سے روشن دیا کروں لب پر درود پاک کے نغمات ہوں رواں کچھ اس طرح سے میں بھی تو خود […]

محمد نام اس دل میں جڑا مثلِ نگینہ ہے

اسی کا ورد کرتی ہوں یہی میرا خزینہ ہے سدا ملتی ہی رہتی ہے مجھے خیرات جلووں کی انہی کے نوُر سے روشن نظر کا آبگینہ ہے تصور میں ہمیشہ سامنے ہے والضحیٰ چہرہ حقیقت میں بھی تو دیکھوں مری حسرت دیرینہ ہے درودِ پاک کی محفل سجا کر نعت کہتی ہوں خوشا قسمت یہی […]

ہر لمحہ خیالوں میں مدینے کی فضا ہے

جینے کا سہارا مِرے آقا کی ثنا ہے ہونٹوں پہ سجائی ہیں مناجات کی کلیاں آنکھوں میں بسی گنبدِ خضرٰی کی ضیا ہے مدحت میں جو بُنتی ہوں مَیں اشعار کی لڑیاں سب کچھ یہ مِرے شاہِ دوعالم کی عطا ہے پھیلی ہے گُلابوں کی مہک گوشۂ دل میں سانسوں میں رواں ذکرِ نبی اور […]

ہو جائے اگر مُجھ پہ عِنایت مرے آقا

ہر آن کرُوں آپ کی مِدحت مرے آقا کرتی رہُوں توصیف میں اُس شہرِ کرم کی اِس دل کی ہے بس ایک ہی حَسرت مرے آقا گر اذنِ حضُوری ہو تو دربار میں آؤں اور چوُم لوں میں آپ کی چوکھٹ مرے آقا جی بھر کے کرُوں گُنبدِ خضرا کا نظارہ آنکھوں میں بھروں سَبز […]