دمِ اضطراب مجھ کو جو خیالِ یار آئے

مرے دل میں چین آئے تو اسے قرار آئے تری وحشتوں سے اے دل مجھے کیوں نہ عار آئے تو اُنھیں سے دُور بھاگے جنھیں تجھ پہ پیار آئے مرے دل کو دردِ اُلفت وہ سکون دے الٰہی مری بے قراریوں کو نہ کبھی قرار آئے مجھے نزع چین بخشے مجھے موت زندگی دے وہ […]

دردِ دل کر مجھے عطا یا رب

دے مرے درد کی دوا یا رب لاج رکھ لے گناہ گاروں کی نام رحمن ہے ترا یا رب عیب میرے نہ کھول محشر میں نام ستّار ہے ترا یا رب بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفار ہے ترا یا رب زخم گہرا سا تیغِ اُلفت کا مرے دل کو بھی کر […]

حضورِ کعبہ حاضر ہیں حرم کی خاک پر سر ہے

بڑی سرکار میں پہنچے مقدر یاوری پر ہے نہ ہم آنے کے لائق تھے نہ قابل منہ دِکھانے کے مگر اُن کا کرم ذرّہ نواز و بندہ پرور ہے خبر کیا ہے بھکاری کیسی کیسی نعمتیں پائیں یہ اُونچا گھر ہے اِس کی بھیک اندازہ سے باہر ہے تصدق ہو رہے ہیں لاکھوں بندے گرد […]

بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا

ہے یارِ غار محبوبِ خدا صدیق اکبر کا الٰہی رحم فرما خادمِ صدیق اکبر ہوں تری رحمت کے صدقے واسطہ صدیق اکبر کا رُسل اور انبیا کے بعد جو افضل ہو عالم سے یہ عالم میں ہے کس کا مرتبہ صدیق اکبر کا گدا صدیق اکبر کا خدا سے فضل پاتا ہے خدا کے فضل […]

بہاروں پر ہیں آج آرائشیں گلزارِ جنت کی

سواری آنے والی ہے شہیدانِ محبت کی کھلے ہیں گل بہاروں پر ہے پھلواری جراحت کی فضا ہر زخم کی دامن سے وابستہ ہے جنت کی گلا کٹوا کے بیڑی کاٹنے آئے ہیں اُمت کی کوئی تقدیر تو دیکھے اَسیرانِ محبت کی شہیدِ ناز کی تفریح زخموں سے نہ کیوں کر ہو ہوائیں آتی ہیں […]

اللہ اللہ شہِ کونین جلالت تیری

فرش کیا عرش پہ جاری ہے حکومت تیری جھولیاں کھول کے بے سمجھے نہیں دوڑ آئے ہمیں معلوم ہے دولت تری عادت تیری تو ہی ہے مُلکِ خدا مِلک خدا کا مالک راج تیرا ہے زمانے میں حکومت تیری تیرے انداز یہ کہتے ہیں کہ خالق کو تری سب حسینوں میں پسند آئی ہے صورت […]

جانبِ مغرب وہ چمکا آفتاب

بھیک کو مشرق سے نکلا آفتاب جلوہ فرما ہو جو میرا آفتاب ذرّہ ذرّہ سے ہو پیدا آفتاب عارضِ پُر نور کا صاف آئینہ جلوۂ حق کا چمکتا آفتاب یہ تجلّی گاہِ ذاتِ بحت ہے زُلفِ انور ہے شب آسا آفتاب دیکھنے والوں کے دل ٹھنڈے کیے عارضِ انور ہے ٹھنڈا آفتاب ہے شبِ دیجور […]