معروف شاعر ، ادیب اور کالم نگار انیس ناگی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر، ادیب، نقاد، ناول نگاراور کالم نگار انیس ناگی کا یومِ پیدائش ہے معروف شاعر، ادیب، نقاد، ناول نگار، کالم نگار انیس ناگی 10ستمبر 1939ء کو شیخوپورہ میں مولوی ابراہیم ناگی کے گھر پیدا ہوئے۔ انکا خاندانی نام یعقوب علی ناگی اور قلمی نام انیس ناگی تھا۔ انہوں نے مسلم ہائی اسکول نمبر […]

معروف شاعر ثروت حسین کا یوم وفات

آج معروف شاعر ثروت حسین کا یوم وفات ہے ۔ 9نومبر 1949ء اردو کے ایک معروف شاعر ثروت حسین کی تاریخ پیدائش ہے۔ وہ ایک خوش گو شاعر تھے اور اپنا ایک جداگانہ اسلوب رکھتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے پر 1989ء میں شائع ہوا تھا جس کی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی […]

شاعر اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا کا یومِ وفات

آج مشہور شاعر،دانشور،نقاد ،محقق اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا کا یومِ وفات ہے۔ عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز پاکستانی ادیب ، دانشور، نقاد ، محقق اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا سراپا خلوص و مروت اور انسانی ہمدردی کا پیکر تھے ۔انسانیت کے وقار اور سر بلندی کو وہ دل و جان سے […]

مشہور شاعر اور صحافی ظہور نظر کا یوم وفات

آج اردو کے نامور ترقی پسند شاعر اور صحافی ظہور نظر کا یوم وفات ہے۔ ظہور نظر 22 اگست 1923ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ظہور احمد تھا۔ صحافت سے وابستہ رہے۔ مختلف فلموں کے لئے نغمے لکھے۔ ترقی پسند فکر کا پرچار کیا۔ بہاولپور کا یہ روشن ستارہ 7 ستمبر 1981ء کو […]

پنجابی زبان کے نامور شاعر اور فلمی نغمہ نگار وارث لدھیانوی کا یوم وفات

آج پنجابی زبان کے نامور شاعر اور فلمی نغمہ نگار وارث لدھیانوی کا یوم وفات ہے پنجابی شاعری میں استاد دامن کے بعد دوسرا سیدھا سادھا شاعر جسکا مزاج چال ڈھال، رہن سہن ماحول محفل کچھ بھی شاعروں والا نہیں تھا مگر کیا خوبصورت گیت اور غزلیں لکھیں۔ دیساں دا راجا میرے بابل دا پیارا […]

اردو کے صف اول کے افسانہ نگار ابوالفضل صدیقی کا یومِ پیدائش

آج اردو کے صف اول کے افسانہ نگار ابوالفضل صدیقی کی سالگرہ ہے۔ ابوالفضل صدیقی اردو زبان کے وہ ممتاز، منفرد اور صاحبِ اسلوب افسانہ نگار ہیں، جن کے ذکر کے بغیر بقول ڈاکٹر جمیل جالبی ’’تاریخِ ادب مکمل نہیں ہو سکتی۔‘‘ ابوالفضل صدیقی نے بڑی فعال، بھرپور، غم و الم، نشیب و فراز، اقبال […]

معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش ہے پروین سید نام اورفنا تخلص ہے۔۳؍ستمبر ۱۹۳۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ۱۹۵۱ء میں گوجرانوالہ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور لاہور کالج فارویمن میں ایف ایس سی میں داخلہ لیا۔ ابتدا سے یہ بات ان کے ذہن نشین کرائی گئی تھی کہ انھیں […]

اردو اور پنجابی کے معروف شاعر شیر افضل جعفری کا یوم پیدائش

آج اردو اور پنجابی کے معروف شاعر شیر افضل جعفری کا یوم پیدائش ہے ———- (پیدائش: یکم ستمبر 1909ء – وفات: 22 جنوری 1989ء) ———- شیر افضل جعفری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ وہ جھنگ کے ملنگ شاعر کے نام سے یاد کیے جاتے تھے۔ شیر افضل جعفری یکم ستمبر 1909ء کو […]

ممتاز ادیب اور شاعر شہاب دہلوی کا یوم وفات

آج ممتاز ادیب اور شاعر شہاب دہلوی کا یوم وفات ہے شہاب دہلوی ایک نابغہ روزگار مورخ اور با کمال ادیب تھے جو 20 اکتوبر، 1922ء کو دہلی، میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید مسعود حسن رضوی تھا اور آپ دلی کے معزز علمی و ادبی گھرانے کے چشم و چراغ تھے.آپ کے […]

معروف مصنف، شاعر اور نقاد فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش

آج معروف مصنف، شاعر اور نقاد فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش ہے فراق گورکھپوری (پیدائش: 28 اگست 1896ء– وفات: 3 مارچ 1982ء) مصنف، ادیب، نقاد اور شاعر تھے۔ اُن کا شمار بیسویں صدی کے اردو زبان کے صفِ اول کے شعرا میں ہوتا تھا۔ ان کا اصل نام رگھو پتی سہائے تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاعری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ […]