شاه عبد الطیف بھٹائی کا یوم وفات

آج سندھی زبان کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاه عبد الطیف بھٹائی کا یوم وفات ہے۔ تاریخ پیدائش : 18 نومبر 1689ء بمطابق 6 صفر 1101ھ , جمعۃ المبارک , سوئی قندر (بھٹ شاہ) ہالا , سندھ (پاکستان) تاریخ وفات : 1 جنوری 1752ء بمطابق 14 صفر 1165ھ , ہفتہ, بھٹ شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شاه […]

نامور شاعر سید فخر الدین بلے (علیگ) کا یوم پیدائش

آج نامور شاعر سید فخر الدین بلے (علیگ) کا یوم پیدائش ہے سید فخر الدین بلے 15 دسمبر 1930ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم ایس سی کی۔ فخر الدین  بلے نے تحریک پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ علی گڑھ میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری […]

نامور غزل گو شاعر جناب استاد قمر جلالوی کا یوم وفات

آج اردو کے نام ور غزل گو‘ مرثیہ گو اور منقبت نگار شاعر جناب استاد قمر جلالوی کا یوم وفات ہے استاد قمر جلالوی کا اصل نام سید محمد حسین تھا۔ آپ ۱۹، اگست ۱۸۸۷کو علی گڑھ کے قصبے جلالی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباء و اجداد کا سلسلہ مشہور ایرانی شخصیت ’’سید نجیب […]

معروف شاعر بلراج کومل کا یومِ وفات

آج معروف شاعر، ادیب ، نقاد اور افسانہ نگار بلراج کومل کا یومِ وفات ہے بلراج کومل 25 ستمبر 1928 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم وطن کے بعد انہوں نے دہلی کو اپنی رہائش گاہ بنایا اور اپنے علم ، محنت ، سچی لگن ، انکساری اور نرم گفتاری کے باعث لوگوں کے […]

بزرگ دانشور، فلسفی شاعر اور طرح دار نثر نگار ظفر نیازی کا یوم وفات

آج بزرگ دانشور، فلسفی شاعر اور طرح دار نثر نگار ظفر نیازی کا یوم وفات ہے۔ بزرگ دانشور اور گوشہ نشین فلسفی شاعر اور طرح دار نثر نگار ظفر نیازی اسلام آباد چھوڑ کر عدم آباد جا بسے۔ زمانہ قدیم کے داستان گوؤں کا شکوہ ان کے لہجے میں جھلکتا تھا وہ من پسند احباب […]

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا یوم پیدائش

آج آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا یوم پیدائش ہے بہادر شاہ ظفر کی غیر معمولی شہرت کی وجہ 1857 کا انقلاب ہے، تاہم ان کی ہمہ گیر شخصیت میں اس بات کا بڑا دخل ہے کہ وہ اودھ کے ایک اہم شاعر تھے۔ بہادر شاہ ظفر جس طرح بادشاہ کی حیثیت سے انگریزوں […]

ممتاز ادیب اور مشاہیر لطف اللہ خان کی تاریخ پیدائش

آج ممتاز ادیب اور مشاہیر لطف اللہ خان کی تاریخ پیدائش ہے لطف الله خان (پیدائش: 25 نومبر 1916ء – وفات: 3 مارچ 2012ء) پاکستان کےمشہورمصنف ، کلکٹر ، آرکائیوسٹ تھے۔ آپ پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے نامور فنکاروں ، شاعروں ، مصنفین اور دیگر نامور شخصیات کی آواز کی ریکارڈنگ کے نایاب مجموعہ کے […]

معروف شاعر خاطر غزنوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر خاطر غزنوی کا یوم پیدائش ہے پروفیسر خاطر غزنوی (پیدائش: 25 نومبر، 1925ء – وفات: 7 جولائی، 2008ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور ہندکو کے ممتاز شاعر، ادیب، نقاد، پشاور یونیورسٹی کے استاد اور اکادمی ادبیات پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل تھے۔ ———- خاطر غزنوی 25 نومبر، 1925ء کو اس […]

ممتاز محقق، اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد ایوب قادری کا یوم وفات

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز محقق، مورخ، سوانح نگار، مترجم اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد ایوب قادری کا یوم وفات ہے۔ محمد ایوب قادری 28 جولائی 1926ء کو اونالا، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فارسی کی تعلیم اپنے والد مولوی مشیت اللہ قادری اور عربی کی تعلیم […]

معروف ادیب اور شاعر ڈاکٹر انور سدید کا یومِ پیدائش

آج معروف ادیب، نقاد اور شاعر ڈاکٹر انور سدید کا یومِ پیدائش ہے۔ نامور ادیب، صحافی ڈاکٹر انور سدید 4 دسمبر 1928ء کو ضلع سرگودھا کے دور افتادہ قصبہ مہانی میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان کے عام سکولوں میں حاصل کی۔میٹرک کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔مزید تعلیم کے […]