منقبت ہے سیرتِ سرور کی تابندہ کرن

جو سفر کرتی ہوئی پہنچی شفیق احمدؒ تلک یعنی وہ ہستی نظر نے جس کی اس دنیا میں بھی خوب دیکھی لمحہ لمحہ ماہِ طیبہ کی جھلک اہلِ دنیا جس کے سب اعمال میں پاتے رہے سیرتِ گُل ہائے آقا کی بہر لحظہ مہک پھر انہیں آقا نے اپنے قرب میں بخشی جگہ سو رہے […]

حضرت حسینؓ کتنے ہیں مظلوم! آج تک

پیغام ان کا بے اَثَرِیْ کا شکار ہے لیتے ہیں لوگ نام بڑے احترام سے لیکن عمل؟ کہ انؓ کے عدو ہی سے پیار ہے ۰۰۰ ہر شخص جو بھی غصب کرے اقتدار کو دشمن حسینیت کے نظریئے کا ہے وہی دولت کے اور قوتِ دنیا کے واسطے جس نے بھی سلطنت کسی حیلے سے […]

نور دے کر، یاشفیقؒ و مشفقِ من، خواب کو

چین کچھ تو بخش دیجے دیدۂ بے تاب کو قربتِ سرکارِ دو عالم ﷺ میں رہ کر پائی ہے آپ نے وہ شان جس پر رشک ہو اقطاب کو معرفت کی سیر میں اس طرح خود آگے بڑھے کر دیا پیچھے سفر میں شیخ کو اور شاب کو گو، رہا لاغر جسد، پر روح تھی […]

لگا لُعابِ دہن جب علیؓ کی آنکھوں میں

(منقبت: فاتحِ خیبر سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) لگا لُعابِ دہن جب علیؓ کی آنکھوں میں شجاعتوں کی عجب داستاں رقم کر دی علیؓ نے دین کا پرچم بلند فرما کر وغا میں عدل کی تاریخ محترم کر دی ہو معرفت، کہ بصیرت، وہ فقر ہو کہ غِنا علیؓ کی ذات میں یکجا ہیں […]

تمہیں خبر بھی ھے جو مرتبہ حُسین کا ھے ؟

فُرات چھیننے والو ! خُدا حُسَین کا ھے کوئی سدا نہیں روتا بچھڑنے والوں کو ثباتِ رسمِ عزا مُعجزہ حُسَین کا ھے ازل سے تا بہ ابد نُور کے نشاں دو ھیں اک آفتاب ھے، اک نقشِ پا حُسَین کا ھے جہاں بھی ذکر ھو، اشکوں کے گُل برستے ھیں یہ احترام نبی کا ھے […]