زمیں بھی تیریؐ فلک بھی حضورؐ تیراؐ ہے

فلک پہ چاند ستاروں میں نور تیراؐ ہے خدا نے دونوں جہاں تمؐ کو سونپ ڈالے ہیں کہ ذرّہ ذرّہ ہے تیراؐ، ضرور تیراؐ ہے یہ آن بان ترےؐ در سے ہی ملی آقاؐ یہ عزّ و شان یہ سارا غرور تیراؐ ہے ہر ایک فیصلہ تیریؐ رضا سے ہونا ہے یقیں سے کہتا ہوں […]

اے بحرِ کرم محبوبِؐ ربّ اے شاہِ عربؐ

اے میرِ اُمم اے جانِ طلب اے شاہِ عربؐ سب سے ارفع تراؐ نام و نسب اے شاہِ عربؐ قربان ہوں تجھؐ پر جد و اب اے شاہِ عربؐ ہوا علم عطا ہر چھوٹا بڑا مخفی اخفا توؐ شہرِ علم، ہے اُمی لقب، اے شاہِ عربؐ توؐ شاہد ہے، توؐ حامد ہے، تریؐ آمد ہے […]

تمہیؐ سرور تمہیؐ ہو برگزیدہ یارسول اللہؐ

تمہیؐ ہو سب سے پہلے آفریدہ یارسول اللہؐ قرارِ قلب و جاں ،میرا بھروسہ آپؐ ہی تو ہیں مرا مسلک ، یقیں ، ایماں ، عقیدہ یارسول اللہؐ نہیں اوقات میری حیطہء الفاظ میں لاؤں ترےؐ اخلاق ، اوصافِ حمیدہ یارسول اللہؐ کھڑا ہے دست بستہ سنگِ در پر اشکباری کو تراؐ مغموم تیرؐا غم […]

اِک ایسا فیضِ کرم چشمَِ التفات میں ہے

نبیؐ کا ذکر ہماری رگِ حیات میں ہے زمیں سے تابہ فلک لامکاں سے آگے تک کہ ذکر ساقیء کوثر کا کائنات میں ہے طلب کریں نہ کریں سب کو ہیں عطا کرتے عطا و جُود و کرم آپؐ کی صفات میں ہے گزر گیا جو حبیبِؐ خدا کی چوکھٹ پر وہ ایک لمحہ معظم […]

مدحت ہو تری کیسے کہ دشوار بیاں ہے

محدود مری سوچ تو محدود زباں ہے جب سے ہے مرا رابطہ اُس شاہِ اُممؐ سے پُرنور مرا دل ہے، منور مری جاں ہے طیبہ میں رہوں موت اُسی شہر میں آئے بس اِک یہی ارمان مرے دل میں نہاں ہے ڈھلنے لگے جذبات مرے نعت کی صورت ہے ذکر ترا اور مرے اشکوں سے […]

ہے گذارش میری ذاتِ کبریا کے سامنے

میں ملوں خود کو درِ صلّیِ علیٰ کے سامنے میں جیوں تو سانس میری اُس نگر کی ہو رہین میں مروں تو روضۂ خیرالوریٰ کے سامنے جس نے ظلمت کو اُجالوں کی بشارت بخش دی اِک دیا روشن رہا سرکش ہوا کے سامنے جس کو تیرا دامنِ رحمت میسر آگیا بے خطر آیا وہ ہر […]

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا

مرحبا رنگ ہے کیا سب سے نرالا تیرا جھوم اٹھا جس نے پیا وصل کا پیالا تیرا اولیا ڈھونڈتے پھرتے ہیں اجالا تیرا واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا جیسے چاہے تری سنتا ہے سناتا ہے تجھے حسبِ تدبیر سلاتا ہے جگاتا ہے تجھے اپنی […]

چاند اشارے سے توڑ دیتے ہیں

توڑ کر پھر سے جوڑ دیتے ہیں سیر چشمی جسے نہیں دیتے اس کو ہر شے کی تھوڑ دیتے ہیں ان کی اطاعت کی رہگزاروں پر لاکھ خرچو کروڑ دیتے ہیں پورا پورا حصار میں لے کر اپنے دشمن کو چھوڑ دیتے ہیں یہ بھی ان کے کرم کی صورت ہے جتنی ہوتی ہے لوڑ […]

پائندہ تیرا نور اے شمع حرم رہے

روشن ترا جمال اے ماہ عجم رہے تو نے عطا کیے ہیں کنیزوں کو تخت و تاج تیرے غلام صاحب جاہ و حشم رہے جب تک جبین دل ترے دل پر جھکی رہی اپنے حضور قیصر و فغفور خم رہے کرتے رہے حکایت مہر و وفا رقم جب تک ہمارے ہاتھ میں لوح و قلم […]

یاد آئی تو در ناب امڈ آئے ہیں

حسرت دید کے سیلاب امڈ آئے ہیں بھیگی بھیگی ہے فضا آج جہان دل کی آنکھ پر کرمک شب تاب امڈ آئے ہیں کون سا ابر کرم غار حرا پر برسا ہر طرف نور کے سیلاب امڈ آئے ہیں شافع روز جزا ، رحمت کل، خیر کثیر کس قدر خیر کے اسباب امڈ آئے ہیں […]