ہر ایک سورۂ قرآں سنائے بسم اللہ

سبھی نے پہنی ہوئی ہے قبائے بسم اللہ مریضِ غربت و افلاس کے لئے اکثر حضور دیتے رہے ہیں دوائے بسم اللہ قدومِ سرورِ عالم میں سر بہ خم ہو لوں میں پھر قضا سے کہوں گا کہ آئے بسم اللہ لحد میں قلب و نظر فرشِ راہ کر دوں گا زباں سے کچھ نہ […]

وصیت مولا علی علیہ السلام بنام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

وصیت : (مولا علیؑ بنام امام حسن مجتبیؑ) علیؑ ابنِ عمراںؑ کی ہے یہ وصیت بہ نامِ حسن مجتبیٰؑ نیک سیرت مرے سامنے اس جہاں کی حقیقت فسانے سے بڑھ کے نہیں کوئی صورت ہے گم اپنی ہستی میں اس کی بصیرت نہ فردا کی فکریں ، نہ فہم و فراست میں دنیا میں ہوں […]

مرے مولا، مرے خالق ، مرے غفار حاضر ہوں

خطاؤں کا لیے سر پر میں اک انبار حاضر ہوں تو اپنے فضل سے تبدیل قلبِ پر معاصی کر میں اس کی عادتِ عصیاں سے ہوں لاچار حاضر ہوں طفیلِ مصطفیٰ توفیق دے مجھ کو بھلائی کی عطا کر صدقۂ ذاتِ شہِ ابرار ،حاضر ہوں مرے ہر اک عمل میں تُو فقط اپنی رضا رکھ […]

اے خدا! اپنے نبی کی مجھے قربت دے دے

اپنی رحمت سے تو مجھ کو یہ سعادت دے دے مانگتا ہے جو کوئی اُس کو حکومت دے دے مجھ کو مولا! تو فقط قطرئہ رحمت دے دے عمر بھر تیرا پرستار رہوں میں مولا! اپنے محبوب کی بھی مجھ کو اطاعت دے تیرے محبوب سے اک دعویٰ الفت ہے مجھے میرے پیرایۂ الفت میں […]

جاہِ دنیا نہ خود نمائی دے

زیورِ عشقِ مصطفائی دے نعت خوانی کروں تو جھومے فضا اے خدا ایسی خوش نوائی دے شہرِ محبوب میں اڑان بھرے فکر کو شہپرِ رسائی دے عَرَفَ نَفسَہ‘ کا فیض ملے مجھ کو مولا خود آشنائی دے پیرہن ہو عطا خشیت کا روح کو ذوقِ خوش قبائی دے بخش توفیقِ طاعت و تقویٰ معصیت سے […]

اے خدائے پاک پیارے مصطفےٰ کے واسطے

بھیج دے ابر کرم مشکل کشا کے واسطے اے خدائے پاک کر بارانِ رحمت کا نزول راحت جان پیمبر فاطمہ کے واسطے بادلوں کو حکم دے آئیں تو برسیں جھوم کر حضرت شبر قرار سیدہ کے واسطے ہر طرف سوکھی زبانیں ہیں الٰہ العالمیں کر دے اب جل تھل شہید کربلا کے واسطے صدقۂ اصحاب […]

برستی ہے خدا کی ایسی رحمت اس مہینے میں

نظر آتے ہیں سب محو عبادت اس مہینے میں بڑا ہم پر ہے یہ انعام قدرت اس مہینے میں دکھا پاتا نہیں شیطان طاقت اس مہینے میں لگاؤ مومنو! اس ماہ کی عظمت کا اندازہ ملا قرآں کھلا یوں باب حکمت اس مہینے میں عطائے خاص سے ان کو نوازے گا مرا مولا جو دن […]

مرے خدا مجھے وہ طرز خوشنوائی دے

کہ روم روم سے مدح نبی سنائی دے اسی جوار کرم میں مجھے بھی رہنا ہے جہاں سے روضۂ خیرالوریٰ دکھائی دے نبی کے اسوۂ کامل پہ کاربند رہوں نبی کے نقش کف پا کی رہنمائی دے متاعِ جاہ و حشم کی نہیں طلب مجھ کو دیار سرور کونین کی گدائی دے یہ سر تو […]