گھر چکا ہوں میں گناہوں میں خدا

لے لے تو اپنی پناہوں میں خدا کر حفاظت کہ بہت ہی کم ہے روشنی میری نگاہوں میں خدا استقامت دے عزائم کو مرے خار ہی ہیں راہوں میں خدا کر عطا اپنی محبت مجھ کو گم ہے دل من کے اِلاہوں میں خدا دے ہدایت کہ خوشی ملتی ہے بدعت و شرک کی باہوں […]

اے ارض مقدس کے راہی ایماں کی حرارت لے جانا

ایماں کی حرارت ساتھ رہے وہ ذوق عبادت لے جانا ماضی میں جو تم سے بھول ہوئی، اس بھول پہ ہو کر شرمندہ آنکھوں میں ندامت کے آنسو، اشکوں کی ندامت لے جانا اے زائر ارض پاک حرم، کعبے میں پہنچ کر سر تیرا معبود کے آگے جھک جائے، ایقاں کی صداقت لے جانا جب […]

رات رو رو کے جو دعا مانگی

رب سے تاثیرِ برملا مانگی تاج مانگا نہ تخت ہی مانگا رب سے بس خیر کی دعا مانگی رکّھی ظالم سے کب امیدِ کرم ربِّ رحمٰن سے عطا مانگی مانگی اپنے خدا سے درویشی میں نے کب مخملی قبا مانگی شام غربت کی بھی نہیں چاہی اور نہ بوسیدہ سی قبا مانگی خضر سی عمر […]

دل کو میرے کر دے اب سیراب رب العلمیں

میں تو مشتِ آب و گل ہوں اور تو نور آفریں خالق ارض و سما اے مالک فرشِ زمیں تیری قدرت پہ فدا دل ، اور خم میری جبیں بندگی کا تو مری حاصل ہے اے معبود کل زینتِ عرشِ بریں اے رونقِ فرشِ زمیں ملتجی ہوں میں ترے لطف و کرم کا اے کریم […]

فروغِ علم کی یا رب کتاب کر دے عطا

سوال کا جو مکمل جواب کر دے عطا کریم ذات پہ تیری مجھے بھروسہ ہے ہر اک گنہ سے مجھے اجتناب کر دے عطا مرے جہاں کو جو سیرابِ آرزو کر دیں مجھے تو اپنے کرم کا سحاب کر دے عطا حضور تیرے جو مشکل سوال میں رکھّوں نبی کے صدقے میں اس کا جواب […]

اے خالقِ کل سامنے اک بندہ ترا ہے

تو کر دے عطا تجھ سے یہ کچھ مانگ رہا ہے تو مالک و معبود بھی مسجود بھی تو ہے میں جو بھی ہوں جو کچھ بھی ہوں سب تجھ کو پتا ہے احباب مرے کتنے ترے پاس گئے ہیں تو بخش دے ان سب کی خطائیں یہ دعا ہے ہم مانتے ہیں حد سے […]

ہے میرا سینہ، مرا مدینہ

ہے میرا سینہ، مرا مدینہ مرے نبی ہیں مکین اس میں مرے خدا کا حبیب ہے وہ نہ اُس کے جیسا کوئی نبی ہے نہ اُس کے جیسا ہے کوئی آیا نہ آنے والا وہ نور لے کر زمیں پہ آئے کسی نے دیکھا نہ اُن کا سایا گئے زمیں سے فلک پہ اپنے خدا […]

ضمیر کی قید میں

بتوں کے آگے نہ سر جھکانا نہ اپنے دامن میں آگ بھرنا یہی وہ پہلا پیامِ حق تھا جسے بھلا کر ہم آج پھر سے کئی بتوں کے حضور سجدوں کے امتحاں سے گذر رہے ہیں اور اپنے دامن میں روز و شب آگ بھر رہے ہیں خدا کے آگے نہ جھکنے والے انا و […]