جس کو بھی میرے نبی سے کوئی نسبت ہو گی

اس کی قسمت میں بھلا کیسے نہ جنت ہو گی اس کو ہے خوف لحد کا نہ ہی ڈر محشر کا جس کے دامان میں آقا کی محبّت ہو گی جب نکیرین لحد میں کریں گے مجھ سے سوال لب پہ میرے شہِ ابرار کی مدحت ہو گی غیر ممکن ہے کہ سرکار ہوں راضی […]

نہیں ہے کوئی برابر نبی کے پیکر کے

یہ چاند تارے ہیں خیرات سب اسی در کے لبوں پہ میرے یہی ہے دعا ہر اک لمحہ نبی کے ہاتھوں سے مل جائیں جام کوثر کے ہوا ہے جن پہ کرم آپ کا مرے آقا قدم زمانے میں رکھتے نہیں ہیں وہ ڈر کے یہ رحمتوں کے خزینے ہیں لُوٹ لو بڑھ کر کہ […]

کرے مدحت نبی کی جو زباں سے

ہو رحمت اس پہ نازل آسماں سے مصائب کی نہیں ہے فکر ہم کو ملی ہے خیر ان کے آستاں سے کروں گا ناز میں اپنے نبی پر بچایا مجھ کو ہے بارِ گراں سے قیامت میں پکاریں گے یہی سب شفاعت ہو گی بس سب کی یہاں سے بلا لیں آقا زاہدؔ کو مدینے […]

فراقِ طیبہ میں کیسے ملے قرار مجھے

ہمیشہ رکھتا ہے غمگین و سوگوار مجھے کرم کی ایک نظر کیجئے مری جانب حضور آپ سے حاصل ہے اعتبار مجھے زمین وعرش پہ فرما چکے ہیں جب اپنا بروزِ حشر بھی کرنا ہے انتظار مجھے مرے لبوں سے فقط ایک ہی دعا نکلے خدا دکھائے سدا آپ کا دیار مجھے ہوں بے قرار میں […]

مل گئی آپ کو امامتِ کُل

آپ ہیں مالکِ سیادتِ کُل در سے خالی نہ جائے کوئی گدا رب نے تفویض کی وہ نعمتِ کُل تذکرہ آپ کا زباں پر ہے اس کو کہتا ہوں میں عنایتِ کُل دشمنوں کو بھی مل گئی رحمت آ گئی لب پہ جب لطافتِ کُل شان ان کی بیاں کرے زاہدؔ جن کو بخشی ھے […]

شہرِ نبی کے ذکر کا فیضان دیکھیے

طیبہ بلا لیا ہے یہ احسان دیکھیے ان کی عطا سے نعت کی توفیق مل گئی روزِ جزا کے واسطے سامان دیکھیے عظمت کے آسماں پہ نہیں کوئی آپ سا مدحت رقم ہے آپ کی قرآن دیکھیے امت کے عاصیوں کو رکھا یاد عرش پر امت کا غم اٹھائے یہ مہمان دیکھیے موسیٰ کا اوج […]

اک ترے در سے بھرا ہر اک پیالہ نور کا

بھیک تیرے نام کی ہے استعارہ نور کا ہو گئی کافور ظلمت آمدِ سرکار سے کیا مبارک آنا ہے عالم میں آنا نور کا چاند جھک جائے کبھی سورج پلٹ آئے شہا آپ کے تابع ہے گویا ہر کھلونا نور کا رفعتِ روح الامیں کی حد جہاں پر ختم تھی اس مقامِ سد رہ سے […]

خوش بخت ہوں کہ لب پہ محمد کا نام ہے

اس واسطے لبوں پہ ثنا صبح و شام ہے قلب و نظر کو میرے یہی بات دے سکوں ان کی عطا سے ہاتھ میں کوثر کا جام ہے اقرا کے لفظ سے یہ کھلا راز دہر میں اے حاملِ کتاب تو سب کا امام ہے جس کی نظر میں آپ کی ناموس کچھ نہیں اس […]

مانتا دل سے ہوں میں تیری ہی وحدت یا رب

مجھ پہ ہو جائے کرم اور عنایت یا رب آسرا کون ہے اک تیرے سوا ہم سب کا اپنے بندوں کی تو کرتا ہے کفالت یا رب یہ زمیں ،چاند ستارے یہ فلک اور بادل میں نے ان سب ہی میں پائی تری قدرت یا رب مجھ کو دنیا کی نہیں چاہیے دولت کچھ بھی […]

ان کے جمال کی کوئی کیا تاب لا سکے

شمس و قمر بھی جن کے مقابل نہ آ سکے درجے میں کم نہیں ہے کوئی بھی نبی مگر ان سا مقام انبیا سارے نہ پا سکے دشنام کے جواب میں دیتے ہیں جو دعا شیریں مقال ایسا نہ دنیا دکھا سکے کوئی حسیں نہیں ہے کہ جیسے ہیں مصطفےٰ ان کا نہ حسن آنکھ […]